صحیح بخاری جلد دؤم :کتاب سجود القرآن (سجود قرآن کے مسائل) : حدیث:-1073

كتاب سجود القرآن
کتاب: سجود قرآن کے مسائل

Chapter No: 6

باب مَنْ قَرَأَ السَّجْدَةَ وَلَمْ يَسْجُدْ

Whoever recited the Verses of prostration but did not prostrate.

باب : سجدے کی آیت پڑھ کر سجدہ نہ کرنا

[quote arrow=”yes” "]

1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]

2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

4: حدیث کا اردو ترجمہ:

5: حدیث کی اردو تشریح:

English Translation :6 

[/quote]

حدیث اعراب کے ساتھ:  [sta_anchor id=”artash”]

حدیث نمبر:1073          

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏{‏وَالنَّجْمِ‏}‏ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا‏.‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏

.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ:  
[sta_anchor id=”arnotash”]

1073 ـ حدثنا آدم بن أبي إياس، قال حدثنا ابن أبي ذئب، قال حدثنا يزيد بن عبد الله بن قسيط، عن عطاء بن يسار، عن زيد بن ثابت، قال قرأت على النبي صلى الله عليه وسلم ‏{‏والنجم‏}‏ فلم يسجد فيها‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
1073 ـ حدثنا آدم بن ابی ایاس، قال حدثنا ابن ابی ذئب، قال حدثنا یزید بن عبد اللہ بن قسیط، عن عطاء بن یسار، عن زید بن ثابت، قال قرات على النبی صلى اللہ علیہ وسلم ‏{‏والنجم‏}‏ فلم یسجد فیہا‏.‏

‏‏‏اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبیﷺکے سامنے سورۂ نجم پڑھی، آپﷺ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔


حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

تشریح : اس باب سے امام بخاری رحمہ اللہ کی غرض یہ ہے کہ سجدہ تلاوت کچھ واجب نہیں ہے بعضوں نے کہا کہ اس کا رد مقصود ہے جو کہتا ہے کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے کیونکہ سجدہ کرنا فوراً واجب نہیں تو سجدہ ترک کرنے سے یہ نہیں نکلتا کہ سورۃ والنجم میں سجدہ نہیں ہے۔ جو لوگ سجدہ تلاوت کو واجب کہتے ہیں وہ بھی فوراً سجدہ کرنا ضروری نہیں جانتے۔ ممکن ہے آپ نے بعد کو سجدہ کر لیاہو۔ بزاد اور دارقطنی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نکالا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ والنجم میں سجدہ کیااور ہم نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا۔
 
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 
Narrated By Zaid bin Thabit : I recited An-Najm before the Prophet, yet he did not perform a prostration.

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں