صحیح بخاری جلد دؤم :کتاب التہجد ( رات میں تہجد پڑھنا) : حدیث:-1134

کتاب التہجد
کتاب: رات میں تہجد پڑھنا

Chapter No: 8

باب مَنْ تَسَحَّرَ فَلَمْ يَنَمْ حَتَّى صَلَّى الصُّبْحَ

Whoever took the Suhur (the meal taken before dawn in the month of Ramadan) and did not sleep before offering Fajr prayers.

باب: سحری کھا کر پھر صبح کی نماز پڑھنے تک نہ سونا۔

 

[quote arrow=”yes” "]

1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]

2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

4: حدیث کا اردو ترجمہ:

5: حدیث کی اردو تشریح:

English Translation :6 

[/quote]

حدیث اعراب کے ساتھ:  [sta_anchor id=”artash”]

حدیث نمبر:1134          

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ـ رضى الله عنه ـ تَسَحَّرَا، فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الصَّلاَةِ فَصَلَّى‏.‏ قُلْنَا لأَنَسٍ كَمْ كَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلاَةِ قَالَ كَقَدْرِ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً‏.

.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ:  
[sta_anchor id=”arnotash”]

1134 ـ حدثنا يعقوب بن إبراهيم، قال حدثنا روح، قال حدثنا سعيد، عن قتادة، عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ أن نبي الله صلى الله عليه وسلم وزيد بن ثابت ـ رضى الله عنه ـ تسحرا، فلما فرغا من سحورهما قام نبي الله صلى الله عليه وسلم إلى الصلاة فصلى‏.‏ قلنا لأنس كم كان بين فراغهما من سحورهما ودخولهما في الصلاة قال كقدر ما يقرأ الرجل خمسين آية‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
1134 ـ حدثنا یعقوب بن ابراہیم، قال حدثنا روح، قال حدثنا سعید، عن قتادۃ، عن انس بن مالک ـ رضى اللہ عنہ ـ ان نبی اللہ صلى اللہ علیہ وسلم وزید بن ثابت ـ رضى اللہ عنہ ـ تسحرا، فلما فرغا من سحورہما قام نبی اللہ صلى اللہ علیہ وسلم الى الصلاۃ فصلى‏.‏ قلنا لانس کم کان بین فراغہما من سحورہما ودخولہما فی الصلاۃ قال کقدر ما یقرا الرجل خمسین آیۃ‏.‏
‏‏‏‏‏اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما دونوں نے مل کر سحری کھائی ، سحری سے فارغ ہوکر نبیﷺ (صبح کی) نماز کیلئے کھڑے ہوئے پھر دونوں نے نماز پڑھی۔ قتادہ کہتے ہیں ہم نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا سحری اور فجر کی نماز میں کتنا وقفہ ہوتا۔ انہوں نے کہا اتنا کہ تم میں سے کوئی پچاس آیتیں پڑھے۔


حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

تشریح : امام بخاری رحمہ اللہ یہا ں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے جو احادیث بیان ہوئی ہیں، ان سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ تہجد پڑھ کر لیٹ جاتے تھے اور پھر مؤذن صبح کی نماز کی اطلاع دینے آتا تھا لیکن یہ بھی آپ سے ثابت ہے کہ آپ اس وقت لیٹتے نہیں تھے بلکہ صبح کی نماز پڑھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول رمضان کے مہینہ میں تھا کہ سحری کے بعد تھوڑا سا توقف فرماتے پھر فجر کی نماز اندھیرے میں ہی شروع کردیتے تھے ( تفہیم البخاری ) پس معلوم ہواکہ فجر کی نماز غلس میں پڑھنا سنت ہے جو لوگ اس سنت کا انکار کرتے اور فجر کی نماز ہمیشہ سورج نکلنے کے قریب پڑھتے ہیں وہ یقینا سنت کے خلاف کر تے ہیں۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 
Narrated By Qatada : Anas bin Malik said, "The Prophet (p.b.u.h) and Zaid bin Thabit took their Suhur together. When they finished it, the Prophet stood for the (Fajr) prayer and offered it.” We asked Anas, "What was the interval between their finishing the Suhur and the starting of the morning prayer?” Anas replied, "It was equal to the time taken by a person in reciting fifty verses of the Qur’an.”

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں