1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]
2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
[/quote]
حدیث اعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”artash”]
حدیث نمبر:516
حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”arnotash”]
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”urnotash”]
516 ـ حدثنا عبد اللہ بن یوسف، قال اخبرنا مالک، عن عامر بن عبد اللہ بن الزبیر، عن عمرو بن سلیم الزرقی، عن ابی قتادۃ الانصاری، ان رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کان یصلی وہو حامل امامۃ بنت زینب بنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ولابی العاص بن ربیعۃ بن عبد شمس، فاذا سجد وضعہا، واذا قام حملہا.
اردو ترجمہ: ⇪ [sta_anchor id=”urdtrjuma”]
حدیث کی اردو تشریح: ⇪ [sta_anchor id=”urdtashree”]
تشریح : حضرت امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی محبوب نواسی تھیں، بعض اوقات اس فطری محبت کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جب یہ بہت چھوٹی تھیں نماز میں کندھے پر بھی بٹھالیا کرتے تھے۔ حضرت امامہ کا نکاح حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ہوا جب کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو چکا تھا۔ اور وہ ان سے نکاح کرنے کی وصیت بھی فرماگئی تھیں،یہ11 ھ کا واقعہ ہے۔ 40 ھ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید کردئیے گئے تو آپ کی وصیت کے مطابق حضرت امامہ رضی اللہ عنہا کا عقدثانی مغیرہ بن نوفل سے ہوا۔ جو حضرت عبدالمطلب کے پوتے ہوتے تھے۔ ان ہی کے پاس آپ نے وفات پائی۔
حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ احکام اسلام میں وسعت کے پیش نظر بتلانا چاہتے ہیں کہ ایسے کسی خاص موقعہ پر اگر کسی شخص نے نماز میں اپنے کسی پیارے معصوم بچے کو کاندھے پر بٹھا لیا تواس سے نماز فاسد نہ ہو گی۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] ⇪