Search

صحیح بخاری جلد اول : کتاب بدء الوحی (وحی کا بیان) : حدیث 6

كتاب بدء الوحى
کتاب: وحی کے بیان میں
THE BOOK OF REVELATION.
( بَابٌ: )
باب: (رمضان المبارک میں جبرائیل علیہ السلام کا وحی لانا)۔
[quote color=”#8224e3″ arrow=”yes”]
 حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ. ح وحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَعْمَرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ

حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:        [sta_anchor id=”arnotash”] 

6 – حدثنا عبدان، قال أخبرنا عبد الله، قال أخبرنا يونس، عن الزهري، ح وحدثنا بشر بن محمد، قال أخبرنا عبد الله، قال أخبرنا يونس، ومعمر، عن الزهري، نحوه قال أخبرني عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أجود الناس، وكان أجود ما يكون في رمضان حين يلقاه جبريل، وكان يلقاه في كل ليلة من رمضان فيدارسه القرآن، فلرسول الله صلى الله عليه وسلم أجود بالخير من الريح المرسلة‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
6 ـ حدثنا عبدان، قال اخبرنا عبد اللہ، قال اخبرنا یونس، عن الزہری، ح وحدثنا بشر بن محمد، قال اخبرنا عبد اللہ، قال اخبرنا یونس، ومعمر، عن الزہری، نحوہ قال اخبرنی عبید اللہ بن عبد اللہ، عن ابن عباس، قال کان رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم اجود الناس، وکان اجود ما یکون فی رمضان حین یلقاہ جبریل، وکان یلقاہ فی کل لیلۃ من رمضان فیدارسہ القران، فلرسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم اجود بالخیر من الریح المرسلۃ‏.‏

حدیث کا اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

ہم کو عبدان نے حدیث بیان کی، انہیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، ان کو یونس نے، انہوں نے زہری سے یہ حدیث سنی۔ (دوسری سند یہ ہے کہ) ہم سے بشر بن محمد نے یہ حدیث بیان کی۔ ان سے عبداللہ بن مبارک نے، ان سے یونس اور معمر دونوں نے، ان دونوں نے زہری سے روایت کی پہلی سند کے مطابق زہری سے عبیداللہ بن عبداللہ نے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت نقل کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ جواد (سخی) تھے اور رمضان میں (دوسرے اوقات کے مقابلہ میں جب) جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے بہت ہی زیادہ جود و کرم فرماتے۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دورہ کرتے، غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  لوگوں کو بھلائی پہنچانے میں بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ جود و کرم فرمایا کرتے تھے۔

حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”] 

تشریح : اس حدیث کی مناسبت باب سے یہ ہے کہ رمضان شریف میں حضرت جبرئیل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید کا دور کیا کرتے تو معلوم ہوا کہ قرآن یعنی وحی کا نزول رمضان شریف میں شروع ہوا۔ جیسا کہ آیت شریفہ شہررمضان الذی انزل فیہ القرآن( البقرۃ: 1855 ) میں مذکور ہے۔یہ نزول قرآن لوح محفوظ سے بیت العزت میں سماءدنیا کی طرف تھا۔ پھر وہاں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نزول بھی رمضان شریف ہی میں شروع ہوا۔ اسی لیے رمضان شریف قرآن کریم کے لیے سالانہ یادگار مہینہ قرار پایا اور اسی لیے اس مبارک ماہ میں آپ اور حضرت جبرئیل ں قرآن مجید کا باقاعدہ دور فرمایا کرتے تھے۔ساتھ ہی آپ کے “ جود ” کا ذکر خیر بھی کیاگیا۔ سخاوت خاص مال کی تقسیم کا نام ہے اور جود کے معنی “ اعطاءما ینبغی لمن ینبغی ” کے ہیں جو بہت زیادہ عمومیت لئے ہوئے  ہے۔پس جود مال ہی پر موقوف نہیں۔بلکہ جوشے بھی جس کے لئے مناسب ہودے دی جائے،اس لئے آپ اجودالناس تھے۔حاجت مندوں کے لئے مالی سخاوت،تشنگان علوم کے لئے علمی سخاوت،گم راہوں کے لئے فیوض روحانی کی سخاوت،الغرض آپ ہر لحاظ سے تمام بنی نوع انسان میں بہترین سخی تھے۔آپ کی جملہ سخاوتوں کی تفصیلات کتب احادیث وسیرمیں منقول ہیں۔آپ کی جودوسخاوت کی تشبیہ بارش لانے والی ہواؤں سے دی گئی جوبہت ہی مناسب ہے۔باران رحمت سے زمین سرسبزوشاداب ہوجاتی ہے۔آپ کی جودوسخاوت سے بنی نوع انسان کی اجڑی ہوئی دنیا آباد ہو گئی۔ ہر طرف ہدایات کے دریا بہنے لگے۔خداشناسی اور اخلاق فاضلہ کے سمندرموجیں مارنے لگے۔آپ کی سخاوت اور روحانی کمالات سے ساری دنیائے انسانیت نے فیض حاصل کئے اور یہ مبارک سلسلہ تا قیام دنیا قائم رہے گا۔کیوں کہ آپ پر نازل ہونے والا قرآن مجید وحی متلو اور حدیث شریف وحی غیرمتلوتاقیام دنیا قائم رہنے والی چیزیں ہیں۔ پس دنیا میں آنے والے انسان ان سے فیوض حاصل کرتے ہی رہیں گے۔اس سے وحی کی عظمت بھی ظاہر ہے اور یہ بھی کہ قرآن وحدیث کے معلمین ومتعلمین کوبہ نسبت دوسرے لوگوں کے زیادہ سخی،جوادووسےع القلب ہونا چاہئیے کہ ان کی شان کا یہی تقاضہ ہے۔خصوصاً رمضان شریف کا مہینہ جودوسخاوت ہی کا مہینہ ہے کہ اس میں ایک نیکی کاثواب کتنے ہی درجات حاصل کرلیتا ہے۔جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس ماہ مبارک میں خصوصیت کے ساتھ اپنی ظاہری وباطنی سخاوتوں کے دریا بہا دیتے تھے۔
سند حدیث: پہلا موقع ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں سند حدیث میں تحویل فرمائی ہے۔ےعنی امام زہری تک سند پہنچا دینے کے بعد پھر آپ دوسری سندکی طرف لوٹ آئے ہیں اور عبدان پہلے استادکے ساتھ اپنے دوسرے استاد بشر بن محمد کی روایت سے بھی اس حدیث کونقل فرمایا ہے اور زہری پر دونوں سندوں کو یکجا کردیا۔محدثین کی اصطلاح میں لفظ ح سے یہی تحویل مرادہوتی ہے۔اس سے تحویل سند اور سند میں اختصارمقصود ہوتا ہے۔آگے اس قسم کے بہت سے مواقع آتے رہیں گے۔بقول علامہ قسطلانی رحمہ اللہ اس حدیث کی سند میں روایت حدیث کی مختلف اقسام تحدیث،اخبار،عنعنہ،تحویل سب جمع ہوگئی ہیں۔جن کی تفصیلات مقدمہ میں بیان کی جائیں گی۔ان شاءاللہ تعالیٰ۔

English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 

Narrated Ibn ‘Abbas: Allah’s Apostle was the most generous of all the people, and he used to reach the peak in generosity in the month of Ramadan when Gabriel met him. Gabriel used to meet him every night of Ramadan to teach him the Qur’an. Allah’s Apostle was the most generous person, even more generous than the strong uncontrollable wind (in readiness and haste to do charitable deeds).

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں