صحیح بخاری – حدیث نمبر 7368
اس امر کا بیان کہ نبی ﷺ کا منع فرمانا تحریم کا سبب ہے بجز اس کے جس کا مباح ہونا معلوم ہو۔ اور یہی حال آپ کے امر کا بھی ہے جیسے لوگوں کو جبکہ وہ حج سے فارغ ہوگئے آپ کا یہ فرمانا کہ اپنی بیویوں کے پاس جاؤ، جابر نے کہا آپ نے صحبت کو ان لوگوں پر فرض نہیں کیا بلکہ ان لوگوں کے لئے حلال کردیا اور ام عطیہ نے کہا کہ ہم عورتوں کو جنازے کے پیچھے جانے سے منع کیا گیا لیکن حرام نہیں کیا گیا۔
حدیث نمبر: 7368
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ الْحُسَيْنِ ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: صَلُّوا قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَاءَ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 7368
حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، عن الحسين ، عن ابن بريدة ، حدثني عبد الله المزني ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: صلوا قبل صلاة المغرب، قال: في الثالثة لمن شاء كراهية أن يتخذها الناس سنة.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 7368
حدثنا ابو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، عن الحسین ، عن ابن بریدۃ ، حدثنی عبد اللہ المزنی ، عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم، قال: صلوا قبل صلاۃ المغرب، قال: فی الثالثۃ لمن شاء کراہیۃ ان یتخذہا الناس سنۃ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا، ان سے حسین بن ذکوان معلم نے، ان سے عبیداللہ بن بریدہ نے، کہا مجھ سے عبداللہ بن مغفل مزنی نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مغرب کی نماز سے پہلے بھی نماز پڑھو اور تیسری مرتبہ میں فرمایا کہ جس کا جی چاہے کیونکہ آپ ﷺ پسند نہیں کرتے تھے کہ اسے لوگ لازمی سنت بنالیں۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abdullah Al Muzam:
The Prophet ﷺ said, "Perform (an optional) prayer before Maghrib prayer.” (He repeated it thrice) and the third time he said, "Whoever wants to offer it can do so,” lest the people should take it as a Sunna (tradition). (See Hadith No. 277, Vol. 2)