بسم الله الرحمن الرحيم
مقدمہ
إن الحمد لله نحمده ونستعينه ونستغفره ونعوذ بالله من شرور أنفسنا وسيئات أعمالنا من يهده الله فلا مضل له ومن يضلل فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداٍ عبده ورسوله.
امابعد:
ویب سائٹ اور ادارے کے ایڈمن شیر رحمن (شیر سلفی) ہیں جو کہ ضلع صوابی، کے پی کے، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، اور سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے احیاء السنہ فاونڈیشن کا آغاز 2016 کے اواخر میں کیا، اور اب ہماری مختلف ویب سائٹس چل رہی ہیں، جس میں اردو، پشتو اور انگریزی ویب سائٹس ہیں،
اس کے بعد ہم نے دفاع حدیث نام سے اس منصوبے کا آغاز کیا، تاکہ انٹرنیٹ پر موجود ایسے جدید زہن جو کہ انکار حدیث کے فتنے کا شکار ہو رہے ہیں اور آئے دن صرف قرآن کے علاوہ کچھ بھی ماننے کو تیار نہیں، ایسے لوگوں کو مدلل جواب دیا جائے اور ان کے سامنے ایک بند باندھا جائے، چنانچہ ہم نے اس پروجیکٹ کا آغاز کیا، اور الحمد للہ اس ویب سائٹ کو اللہ تعالیٰ نے پذیرائی دی،
اس ویب سائٹ میں ہماری کوشش رہے گی کہ تمام احادیث کی کتابوں کے تراجم یونیکوڈ یہاں لگائے جائیں اس کے علاوہ علوم حدیث، حجیت حدیث اور فتنہ انکار حدیث پر مواد فراہم کیا جائے،
ہمارا کسی بھی سیاسی / مذہبی گروہ یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، ہم صرف یہاں اللہ و رسول علیہ الصلاۃ والسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں،
ہم اپنی تمام پوسٹیں اجازت سے نشر کرتے ہیں پھر بھی کسی کو ایسی پوسٹ نظر آئے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے،
یاد رہے اس ویب سائٹ اور ہماری دیگر ویب سائٹس سے ہم کوئی بھی کسی قسم کا تجارتی یا مالی نفع نہیں کرتے، نہ اس پر کوئی اشتہار لگاتے ہیں، یہ فقط اللہ تعالیٰ کی رضا اور اپنی آخرت کی منزلوں کو آسان کرنے کی ایک کوشش ہے،
آپ اس نمبر پر وٹس اپ کرکے رابطہ کر سکتے ہیں،
03409148304