صحیح بخاری – حدیث نمبر 7552
اللہ کا قول کہ ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے۔ اور نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہر شخص جس کام کے لئے پیدا کی گیا ہے اس کے لئے وہی آسان کردیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ (میسر) کے معنی ہیں (مہیا) یعنی تیار کیا ہوا، اور مجاہد نے کہا یسرنا القرآن بلسانک کے معنی ہیں کہ ہم نے اس کی قرات تم پر آسان کردی ہے اور مطر وراق نے کہا کہ ولقد یسرنا القرآن للذکر فھل من مد کر کے معنی ہیں کہ کوئی علم کا طلب کرنے والا ہے کہ اس کی مدد کی جائے۔
حدیث نمبر: 7552
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالْأَعْمَشِ ، سَمِعَا سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ فِي جَنَازَةٍ، فَأَخَذَ عُودًا، فَجَعَلَ يَنْكُتُ فِي الْأَرْضِ، فَقَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ، أَوْ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالُوا: أَلَا نَتَّكِلُ ؟، قَالَ: اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى سورة الليل آية 5.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 7552
حدثني محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن منصور ، والأعمش ، سمعا سعد بن عبيدة ، عن أبي عبد الرحمن ، عن علي رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، أنه كان في جنازة، فأخذ عودا، فجعل ينكت في الأرض، فقال: ما منكم من أحد إلا كتب مقعده من النار، أو من الجنة، قالوا: ألا نتكل ؟، قال: اعملوا فكل ميسر فأما من أعطى واتقى سورة الليل آية 5.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 7552
حدثنی محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبۃ ، عن منصور ، والاعمش ، سمعا سعد بن عبیدۃ ، عن ابی عبد الرحمن ، عن علی رضی اللہ عنہ، عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم، انہ کان فی جنازۃ، فاخذ عودا، فجعل ینکت فی الارض، فقال: ما منکم من احد الا کتب مقعدہ من النار، او من الجنۃ، قالوا: الا نتکل ؟، قال: اعملوا فکل میسر فاما من اعطى واتقى سورۃ اللیل آیۃ 5.
حدیث کا اردو ترجمہ
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے منصور اور اعمش نے، انہوں نے سعد بن عبیدہ سے سنا، انہوں نے ابوعبدالرحمٰن اسلمیٰ سے اور انہوں نے علی (رض) سے کہ نبی کریم ﷺ ایک جنازہ میں تھے پھر آپ نے ایک لکڑی لی اور اس سے زمین کریدنے لگے۔ پھر فرمایا تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا ٹھکانہ جہنم میں یا جنت میں لکھا نہ جا چکا ہو۔ صحابہ نے کہا : پھر ہم اسی پر بھروسہ نہ کرلیں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر شخص کے لیے اس عمل میں آسانی پیدا کردی گئی جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی فأما من أعطى واتقى کہ جس شخص نے بخشش کی اور تقویٰ اختیار کیا آخر آیت تک۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Ali (RA) :
While the Prophet ﷺ was in a funeral procession, he took a stick and started scraping the earth with it and said, "There is none of you but has his place assigned either in Hell or in Paradise.” They (the people) said, "Shall we not depend upon that (and give up doing any deeds)? He said, ” Carry on doing (good deeds) for everybody will find it easy to do such deeds as will lead him to his destined place for which he has been created .” (And then the Prophet ﷺ recited the Verse):– As for him who gives (in charity) and keeps his duty to Allah… (92.5)