كتاب فضل الصلاة فى مسجد مكة والمدينة
کتاب: مکہ و مدینہ میں نماز کی فضیلت
(Book: Salat in the Holy Masajid (20
Chapter No: 2
باب مَسْجِدِ قُبَاءٍ
The Masjid Quba
باب: مسجد قبا کا بیان۔
[quote arrow=”yes” "]
1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]
2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
[/quote]
حدیث اعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”artash”]
حدیث نمبر:1192
قَالَ وَكَانَ يَقُولُ إِنَّمَا أَصْنَعُ كَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يَصْنَعُونَ، وَلاَ أَمْنَعُ أَحَدًا أَنْ يُصَلِّيَ فِي أَىِّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ، غَيْرَ أَنْ لاَ تَتَحَرَّوْا طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلاَ غُرُوبَهَا.
.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”arnotash”]
1192 ـ قال وكان يقول إنما أصنع كما رأيت أصحابي يصنعون، ولا أمنع أحدا أن يصلي في أى ساعة شاء من ليل أو نهار، غير أن لا تتحروا طلوع الشمس ولا غروبها.
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”urnotash”]
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”urnotash”]
1192 ـ قال وکان یقول انما اصنع کما رایت اصحابی یصنعون، ولا امنع احدا ان یصلی فی اى ساعۃ شاء من لیل او نہار، غیر ان لا تتحروا طلوع الشمس ولا غروبہا.
اردو ترجمہ: ⇪ [sta_anchor id=”urdtrjuma”]
اردو ترجمہ: ⇪ [sta_anchor id=”urdtrjuma”]
نافع نے یہ بھی کہا: کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے میں تو ایسا ہی کرتا ہوں جیسے میں نے اپنے ساتھیوں کو کرتے دیکھا اور میں کسی کو کسی وقت نماز پڑھنے سے نہیں روکتا۔ رات اور دن میں جس وقت چاہے پڑھے۔ صرف اتنی بات ہے کہ قصد کرکے سورج نکلتے یا ڈوبتے وقت نہ پڑھے۔
حدیث کی اردو تشریح: ⇪ [sta_anchor id=”urdtashree”]
تشریح : قباشہر مدینہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک مشہورگاؤں ہے۔ جہاں ہجرت کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چند روز قیام فرمایا تھا اور یہاں آپ نے اولین مسجد کی بنیاد رکھی جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اس اولین مسجد سے اس قدر محبت تھی کہ آپ ہفتہ میں ایک دفعہ یہاں ضرور تشریف لاتے اور اس مسجد میں دو رکعت تحیۃ المسجد ادا فرمایاکرتے تھے۔ ان دو رکعتوں کا بہت بڑا ثواب ہے۔
آج کل حرم نبوی کے متصل بس اڈہ سے قبا کو بسیں دوڑتی رہتی ہیں۔ الحمد للہ کہ 1951ءپھر1962ءکے ہر دو سفروں میں مدینہ منورہ کی حاضر ی کی سعادت پر بارہا مسجد قباءبھی جانے کا اتفاق ہوا تھا۔62کا سفر حج میرے خاص الخاص مہربان قدردان حضرت الحاج محمد پارہ آف رنگون وارد حال کراچی ادام اللہ اقبالھم وبارک لہم بارک علیھم کے محترم والد ماجد حضرت الحاج اسماعیل پارہ رحمہ اللہ کے حج بدل کے لیے گیا تھا۔ اللہ پاک قبول فرما کر مرحوم اسماعیل پارہ کے لیے وسیلہ آخرت بنائے اور گرامی قدر حاجی محمد پارہ اور ان کے بچوں اور جملہ متعلقین کو دارین کی نعمتوں سے نوازے اور ترقیات نصیب کرے اور میری عاجزانہ دعائیں ان سب کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] ⇪

And he (i.e. Ibn ‘Umar) used to say, "I do only what my companions used to do and I don’t forbid anybody to pray at any time during the day or night except that one should not intend to pray at sunrise or sunset.”