بسم اللہ الرحمن الرحیم
بدزبانی یقیناً ایک بہت برا عمل ہے اور بدزبان شخص کے بارے ميں احادیث میں شدید وعید آئی ہے،
[quote arrow=”yes”]اے لوگو! بدزبانی سے بچتے رہو اور بد زبان شخص سے دور رہو۔ کیونکہ بد زبان شخص کی زبان سانپ کے زہر سے بھی زیادہ زہریلی ہوتی ہے۔[/quote]
لیکن اس امیج میں موجود حدیث کا متن ہمیں کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں ملا …..انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ حوالہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کا دیا گیا ہے تاکہ شک کی گنجائش ہی نہ رہے، جبکہ صحیحین میں ایسی کوئی حدیث موجود نہیں ہے..؛
انا للہ واناالیہ راجعون
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ کسی بھی حدیث کو مستند ذریعہ سے جانچے بغیر شئیر نہ کریں
صحیح بخاری میں بدزبانی کے متعلق یہ حدیث موجود ہے
حدثنا بشر بن خالد ، أخبرنا محمد ، عن شعبة ، عن سليمان ، عن عبد الله بن مرة ، عن مسروق ، عن عبد الله بن عمرو ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أربع من كن فيه كان منافقا ، أو كانت فيه خصلة من أربعة كانت فيه خصلة من النفاق ، حتى يدعها إذا حدث كذب ، وإذا وعد أخلف ، وإذا عاهد غدر ، وإذا خاصم فجر .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی وہ ہوں گی، وہ منافق ہو گا۔ یا ان چار میں سے اگر ایک خصلت بھی اس میں ہے تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے۔ یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ جب بولے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے، جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑے تو بد زبانی پر اتر آئے۔
Sahih Bukhari Hadees # 2459