Search

میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کی طرح ہیں

حافظ ابن حجر عسقلانی اور علامہ زرکشی رحمہما اللہ کے مطابق ” علماء امتي كأنبياء بني اسرائيل “ ۔(علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل)  کی کچھ اصل نہیں ۔ملاحظہ ہو: الفوائد المجموعۃ

امام احمد ابن حنبل اس طرح کی روایات کو بازاری گپ کہا کرتے تھے۔لا اصل له

ملا علی قاری رحمہ اللہ اس روایت سے متعلق لکھتے ہیں: ” قال الدمیری والعسقلانی: لا اصل لہ، وکذا قال الزرکشی، وسکت عنہ السیوطی“ ملاحظہ ہو: الموضوعات الکبریٰ

اسی طرح کا قول امام سخاوی سے مروی ہے۔

علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ اس روایت سے متعلق فرماتے ہیں: لا اصل لہ، باتفاق العلماء وہو مما یستدل بہ القادیانیۃ الضالۃ علی بقاء النبوۃ بعدہ صلی اللہ علیہ وسلم۔“

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں