[quote arrow=”yes”]
1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]
2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
[/quote]
حدیث اعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”artash”]
حدیث نمبر247:
الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”arnotash”]
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”urnotash”]
247 ـ حدثنا محمد بن مقاتل، قال اخبرنا عبد اللہ، قال اخبرنا سفیان، عن منصور، عن سعد بن عبیدۃ، عن البراء بن عازب، قال قال النبی صلى اللہ علیہ وسلم ” اذا اتیت مضجعک فتوضا وضوءک للصلاۃ، ثم اضطجع على شقک الایمن، ثم قل اللہم اسلمت وجہی الیک، وفوضت امری الیک، والجات ظہری الیک، رغبۃ ورہبۃ الیک، لا ملجا ولا منجا منک الا الیک، اللہم امنت بکتابک الذی انزلت، وبنبیک الذی ارسلت. فان مت من لیلتک فانت على الفطرۃ، واجعلہن اخر ما تتکلم بہ ”. قال فرددتہا على النبی صلى اللہ علیہ وسلم فلما بلغت ” اللہم امنت بکتابک الذی انزلت ”. قلت ورسولک. قال ” لا، ونبیک الذی ارسلت ”.
ا اردو ترجمہ: ⇪ [sta_anchor id=”urdtrjuma”]
حدیث کی اردو تشریح: ⇪ [sta_anchor id=”urdtashree”]
تشریح : سیدالمرسلین حضرت امام بخاری قدس سرہ نے کتاب الوضوء کی آیت کریمہ اذا قمتم الی الصلوۃ ( المائدہ: 66 ) سے شروع فرمایا تھا اور اب کتاب الوضو کو سوتے وقت وضوکرنے کی فضیلت پر ختم فرمایا ہے۔ اس ارتباط کے لیے حضرت امام قدس سرہ کی نظر غائر بہت سے امور پر ہے اور اشارہ کرنا ہے کہ ایک مرد مومن کی صبح اور شام، ابتدا وانتہا، بیداری وشب باشی سب کچھ باوضو ذکرالٰہی پر ہونی چاہئیے۔ اور ذکر الٰہی بھی عین اسی نہج اسی طور طریقہ پر ہو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلیم فرمودہ ہے۔ اس سے اگر ذرا بھی ہٹ کر دوسرا راستہ اختیار کیاگیا تووہ عنداللہ مقبول نہ ہوگا۔ جیسا کہ یہاں مذکو رہے کہ رات کو سوتے وقت کی دعائے مذکورہ میں صحابی نے آپ کے تعلیم فرمودہ لفظ کو ذرا بدل دیا تو آپ نے فوراً اسے اس کی کمی وبیشی کو گوارا نہیں فرمایا۔ آیت کریمہ یآیہا الذین آمنوا لاتقدموا بین یدی اللہ ورسولہ( الحجرات: 11 ) کا یہی تقاضا اور دعوت اہل حدیث کا یہی خلاصہ ہے۔ تعجب ہے ان مقلدین جامدین پر جو محض اپنے مزعومہ مسالک کی حمایت کے لیے حضرت سیدالمحدثین امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی درایت وفقاہت پر لب کشائی کرتے ہیں اور آپ کی تخفیف وتنقیص کرکے اپنی دریدہ ذہنی کا ثبوت دیتے ہیں۔
کتاب الوضو ختم کرتے ہوئے ہم پھر ببانگ دہل اعلان کرتے ہیں کہ فن حدیث شریف میں حضرت امام بخاری قدس سرہ امت کے اندر وہ مقام رکھتے ہیں جہاں آپ کا کوئی مثیل ونظیر نہیں ہے۔ آپ کی جامع الصحیح یعنی صحیح بخاری وہ کتاب ہے جسے امت نے بالاتفاق اصح الکتب بعدکتاب اللہ قراردیا ہے۔ ساتھ ہی یہ حقیقت بھی ظاہر ہے کہ ائمہ مجتہدین رحمۃ اللہ علیہم کا بھی امت میں ایک خصوصی مقام ہے ان کی بھی ادنیٰ تحقیر گناہ کبیرہ ہے۔ سب کو اپنے اپنے درجہ پر رکھنا اور سب کی عزت کرنا تقاضائے ایمان ہے۔ان میں سے کس کو کس پر فضیلت دی جائے اور اس کے لیے دفاتر سیاہ کئے جائیں یہ ایک خبط ہے۔ جو اس چودہویں صدی میں بعض مقلدین جامدین کو ہو گیا ہے۔ اللہ پاک نے پیغمبروں کے متعلق بھی صاف فرمادیا ہے۔ تلک الرسل فضلنا بعضہم علی بعض ( البقرۃ: 2533 ) پھر ائمہ کرام واولیائے عظام ومحدثین ذوی الاحترام کا توذکر ہی کیا ہے۔ ان کے متعلق یہی اصول مدنظر رکھنا ہوگا۔
ہر گلے را رنگ و بوئے دیگر است
یااللہ! کس منہ سے تیرا شکرادا کروں کہ تونے مجھ ناچیز حقیر فقیر گنہگار شرمسار ادنیٰ ترین بندے کو اپنے حبیب پاک گنبد خضراءکے مکین صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مقدس بابرکت کتاب کی خدمت کے لیے توفیق عطا فرمائی، یہ فضل تیرامحض وکرم ہے ورنہ من آنم کہ من مولائے کریم!
اس مقدس کتاب کے ترجمہ وتشریحات میں نہ معلوم مجھ سے کس قدر لغزشیں ہوئی ہوں گی۔ کہاں کہاں میرا قلم جادئہ اعتدال سے ہٹ گیا ہوگا۔
الہ العالمین! میری غلطیوں کومعاف فرمادے اور اس خدمت کو قبول فرماکر میرے لیے، میرے والدین واساتذہ واولاد وجملہ معاونین کرام و ہمدردان عظام کے لیے باعث نجات بنادے اور اسے قبول عام عطا فرماکر اپنے بندوں بندیوں کے لیے باعث رشد وہدایت فرما۔
الحمدللہ! کہ آج شروع ماہ جمادی الثانی 1387ھ میں بخاری شریف کے پہلے پارہ کے ترجمہ وتشریحات سے فراغت حاصل ہوئی۔ اللہ پاک پوری کتاب کا ترجمہ وتشریحات مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اور قدر دانوں کو اس سے ہدایت اور ازدیاد ایمان نصیب کرے۔آمین۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] ⇪