Search

صحیح بخاری جلد اول : كتاب الإيمان (ایمان کا بیان) : حدیث 12

 
كتاب الإيمان
کتاب: ایمان کے بیان میں
.(THE BOOK OF BELIEF (FAITH
 
6- بَابُ إِطْعَامُ الطَّعَامِ مِنَ الإِسْلاَمِ:
باب: کھانا کھلانا (بھوکے ناداروں کو) بھی اسلام میں داخل ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ، ‏‏‏‏‏‏يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَجُلًا سَأَلَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏أَيُّ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ؟ قَالَ:‏‏‏‏ "تُطْعِمُ الطَّعَامَ، ‏‏‏‏‏‏وَتَقْرَأُ السَّلَامَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ”.

حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:        [sta_anchor id=”arnotash”] 

12 ـ حدثنا عمرو بن خالد، قال حدثنا الليث، عن يزيد، عن أبي الخير، عن عبد الله بن عمرو ـ رضى الله عنهما ـ أن رجلا، سأل النبي صلى الله عليه وسلم أى الإسلام خير قال ‏”‏ تطعم الطعام، وتقرأ السلام على من عرفت ومن لم تعرف ‏”‏‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
12 ـ حدثنا عمرو بن خالد، قال حدثنا اللیث، عن یزید، عن ابی الخیر، عن عبد اللہ بن عمرو ـ رضى اللہ عنہما ـ ان رجلا، سال النبی صلى اللہ علیہ وسلم اى الاسلام خیر قال ‏”‏ تطعم الطعام، وتقرا السلام على من عرفت ومن لم تعرف ‏”‏‏.‏

حدیث کا اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

.ہم سے حدیث بیان کی عمرو بن خالد نے، ان کو لیث نے، وہ روایت کرتے ہیں یزید سے، وہ ابوالخیر سے، وہ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے کہ ایک دن ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔

حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”] 

تشریح : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توکل الطعام کی بجائے تطعم الطعام فرمایا۔اس لیے کہ اطعام میں کھانا کھلانا، پانی پلانا، کسی چیز کا چکھانا اور کسی کی ضیافت کرنا اور علاوہ ازیں کچھ بطور عطا بخشش کرنا وغیرہ یہ سب داخل ہیں۔ ہرمسلمان کو سلام کرنا خواہ وہ آشنا ہو یا بیگانہ، یہ  اس لیے کہ جملہ مومنین باہمی طور پر بھائی بھائی ہیں، وہ کہیں کے بھی باشندے ہوں، کسی قوم سے ان کا تعلق ہو مگر اسلامی رشتہ اور کلمہ توحیدکے تعلق سے سب بھائی بھائی ہیں۔ اطعام طعام مکارم مالیہ سے اور اسلام مکارم بدنیہ سے متعلق ہیں۔ گویا مالی وبدنی طور پر جس قدر بھی مکارم اخلاق ہیں ان سب کے مجموعہ کا نام اسلام ہے۔ اس لیے یہ بھی ثابت ہوا کہ جملہ عبادات داخل اسلام ہیں اور اسلام وایمان نتائج کے اعتبارسے ایک ہی چیز ہے اور یہ کہ جس میں جس قدربھی مکارم اخلاق بدنی ومالی ہوں گے، اس کا ایمان و اسلام اتنا ہی ترقی یافتہ ہوگا۔ پس جو لوگ کہتے ہیں کہ ایمان گھٹتا بڑھتا نہیں ان کا یہ قول سراسر ناقابل التفات ہے۔
اس روایت کی سند میں جس قدر راوی واقع ہوئے ہیں وہ سب مصری ہیں اور سب جلیل القدر ائمہ اسلام ہیں۔ اس حدیث کو حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اسی کتاب الایمان میں آگے چل کر ایک اور جگہ لائے ہیں۔ اور باب الاستیذان میں بھی اس کو نقل کیا ہے اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کو کتاب الایمان میں نقل کیا ہے اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے باب الادب میں اور امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے باب الاطعمہ میں۔
غرباءومساکین کو کھانا کھلانا اسلام میں ایک مہتم بالشان نیکی قرار دیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں جنتی لوگوں کے ذکرمیں ہے ویطعمون الطعام علی حبہ مسکینا و یتیما و اسیرا ( الدھر: 88 ) نیک بندے وہ ہیں جو اللہ کی محبت کے لیے مسکینوں،یتیموں اور قیدیوں کو کھانا  کھلاتے ہیں۔ اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہے کہ اسلام کا منشا یہ ہے کہ بنی نوع انسان میں بھوک وتنگ دستی کا اتنا مقابلہ کیاجائے کہ کوئی بھی انسان بھوک کا شکار نہ ہوسکے اور سلامتی وامن کو اتنا وسیع کیا جائے کہ بدامنی کا ایک معمولی سا خدشہ بھی باقی نہ رہ جائے۔ اسلام کا یہ مشن خلفائے راشدین کے زمانہ خیرمیں پورا ہوا اور اب بھی جب اللہ کو منظور ہوگا یہ مشن پورا ہوگا۔ تاہم جزوی طور پر ہرمسلمان کے مذہبی فرائض میں سے ہے کہ بھوکوں کی خبرلے اور بدامنی کے خلاف ہر وقت جہاد کرتا رہے۔ یہی اسلام کی حقیقی غرض وغایت ہے۔ 
اخوت کی جہانگیری محبت کی فراوانی 
یہی مقصود فطرت ہے یہی رمز مسلمانی

English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 

Narrated ‘Abdullah bin ‘Amr: A man asked the Prophet , "What sort of deeds or (what qualities of) Islam are good?” The Prophet replied, ‘To feed (the poor) and greet those whom you know and those whom you do not Know (See Hadith No. 27).

 

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں