Search

صحیح بخاری جلد دؤم : کتاب الجنائز( جنازے کے احکام و مسائل) : حدیث:-1309

کتاب الجنائز
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

Chapter No: 47

باب مَتَى يَقْعُدُ إِذَا قَامَ لِلْجَنَازَةِ

When should one sit after standing for the funeral procession?

باب: جنازہ کے لیے کھڑا ہو تو کب بیٹھے۔


[quote arrow=”yes” "]

1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]

2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

4: حدیث کا اردو ترجمہ:

5: حدیث کی اردو تشریح:

English Translation :6 

[/quote]

حدیث اعراب کے ساتھ:  [sta_anchor id=”artash”]

حدیث نمبر:1309         

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ، فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ‏.‏ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ صَدَقَ‏‏‏‏‏.‏

.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ:    [sta_anchor id=”arnotash”]

1309 ـ حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبري، عن أبيه، قال كنا في جنازة فأخذ أبو هريرة ـ رضى الله عنه ـ بيد مروان فجلسا قبل أن توضع، فجاء أبو سعيد ـ رضى الله عنه ـ فأخذ بيد مروان فقال قم فوالله لقد علم هذا أن النبي صلى الله عليه وسلم نهانا عن ذلك‏.‏ فقال أبو هريرة صدق‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
1309 ـ حدثنا احمد بن یونس، حدثنا ابن ابی ذئب، عن سعید المقبری، عن ابیہ، قال کنا فی جنازۃ فاخذ ابو ہریرۃ ـ رضى اللہ عنہ ـ بید مروان فجلسا قبل ان توضع، فجاء ابو سعید ـ رضى اللہ عنہ ـ فاخذ بید مروان فقال قم فواللہ لقد علم ہذا ان النبی صلى اللہ علیہ وسلم نہانا عن ذلک‏.‏ فقال ابو ہریرۃ صدق‏.‏
‏‏‏‏‏‏‏اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

کیسان ابو سعید المقبری سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم ایک جنازے کے ساتھ تھے تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور دونوں جنازہ رکھنے سے پہلے بیٹھ گئے۔اتنے میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے مروان کا ہاتھ پکڑکر کہا اٹھ کھڑا ہوجاؤ ،قسم اللہ کی یہ شخص (یعنی ابوہریرہ ) جانتا ہےکہ نبیﷺنے ہمیں اس سے منع کیا ہے ۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ابو سعید رضی اللہ عنہ سچ کہتے ہیں۔


حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

 تشریح : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث یاد نہ رہی تھی۔ جب حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یاد دلائی تو آپ کو یاد آئی اور آپ نے اس کی تصدیق کی۔ اکثر صحابہ اور تابعین اس کو مستحب جانتے ہیں اور شعبی اور نخعی نے کہا کہ جنازہ زمین پر رکھے جانے سے پہلے بیٹھ جانا مکروہ ہے اور بعضوں نے کھڑے رہنے کو فرض کہا ہے۔ نسائی نے ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما سے نکالا کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی جنازے میں بیٹھتے ہوئے نہیں دیکھا جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھا جاتا۔
 English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 
Narrated By Said Al-Maqburi : That his father said, "While we were accompanying a funeral procession, Abu Huraira got hold of the hand of Marwan and they sat down before the coffin was put down. Then Abu Said came and took hold of Marwan’s hand and said, "Get up. By Allah, no doubt this (i.e. Abu Huraira) knows that the Prophet forbade us to do that.” Abu Huraira said, "He (Abu Said) has spoken the truth.”

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں