صحیح بخاری جلد اول :كتاب الغسل (غسل کا بیان) : حدیث 250

كتاب الغسل
کتاب: غسل کے احکام و مسائل
(THE BOOK OF GHUSL (WASHING OF THE WHOLE BODY
 
2- بَابُ غُسْلِ الرَّجُلِ مَعَ امْرَأَتِهِ:
باب: اس بارے میں کہ مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ غسل کرنا درست ہے۔

[quote arrow=”yes”]

1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]

2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

4: حدیث کا اردو ترجمہ:

5: حدیث کی اردو تشریح:

English Translation :6 

[/quote]

حدیث اعراب کے ساتھ:  [sta_anchor id=”artash”]

حدیث نمبر250:

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ قَدَحٍ، ‏‏‏‏‏‏يُقَالُ لَهُ الْفَرَقُ”.
الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:        [sta_anchor id=”arnotash”] 
250 ـ حدثنا آدم بن أبي إياس، قال حدثنا ابن أبي ذئب، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، قالت كنت أغتسل أنا والنبي، صلى الله عليه وسلم من إناء واحد من قدح يقال له الفرق‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
250 ـ حدثنا ادم بن ابی ایاس، قال حدثنا ابن ابی ذیب، عن الزہری، عن عروۃ، عن عایشۃ، قالت کنت اغتسل انا والنبی، صلى اللہ علیہ وسلم من اناء واحد من قدح یقال لہ الفرق‏.‏
ا اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی۔ انہوں نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ آپ نے بتلایا کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل کیا کرتے تھے اس برتن کو فرق کہا جاتا تھا۔ (نوٹ: فرق کے اندر 6.298 کلو گرام ہوتا ہے)۔

حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

تشریح : ہردومیاں بیوی ایک ہی برتن میں پانی بھرکر غسل کرسکتے ہیں۔ یہاں فرق ( برتن ) کا ذکر ہردو کے لیے مذکور ہے۔ جن احادیث میں صرف ایک صاع پانی کا ذکر ہے وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تنہا اکیلے غسل کا ذکر ہے۔ دوفرق کا وزن سولہ رطل یعنی آٹھ سیر کے قریب ہوتا ہے جو تین صاع حجازی کے برابرہے۔
صاحب عون المعبود فرماتے ہیں: ولیس الغسل بالصاع والوضوءبالمد للتحدید والتقدیر بل کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم ربما اقتصر بالصاع وربما زاد روی مسلم من حدیث عائشۃ انھا کانت تغتسل ہی والنبی صلی اللہ علیہ وسلم من اناءواحد ہوالفرق قال ابن عیینۃ والشافعی وغیرہما ہوثلاثۃ اصع ( عون المعبود،ج1،ص: 35 ) یعنی غسل اور وضو کے لیے صاع کی تحدید نہیں ہے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع پر کبھی زیادہ پر اکتفا فرمایا ہے۔

English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 

Narrated `Aisha: The Prophet and I used to take a bath from a single pot called ‘Faraq’.

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں