[quote arrow=”yes”]
1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]
2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:
[/quote]
حدیث اعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”artash”]
حدیث نمبر327:
الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”arnotash”]
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ: ⇪ [sta_anchor id=”urnotash”]
327 ـ حدثنا ابراہیم بن المنذر، قال حدثنا معن، قال حدثنی ابن ابی ذیب، عن ابن شہاب، عن عروۃ، وعن عمرۃ، عن عایشۃ، زوج النبی صلى اللہ علیہ وسلم ان ام حبیبۃ استحیضت سبع سنین، فسالت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم عن ذلک، فامرہا ان تغتسل فقال ” ہذا عرق ”. فکانت تغتسل لکل صلاۃ.
ا اردو ترجمہ: ⇪ [sta_anchor id=”urdtrjuma”]
حدیث کی اردو تشریح: ⇪ [sta_anchor id=”urdtashree”]
تشریح : استحاضہ والی عورت کے لیے ہرنماز کے وقت غسل کرناواجب نہیں ہے۔یہاں حضرت ام حبیبہ کے غسل کا ذکر ہے جو وہ ہر نمازکے لیے کیا کرتی تھیں۔سویہ ان کی خود اپنی مرضی سے تھا۔حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ولااشک ان شاءاللہ ان غسلھا کان تطوعاغیرما امرت بہ وذلک واسع لہا وکذا قال سفیان واللہث بن سعد وغیرھما وذہب الیہ الجمہورمن عدم وجوب الاغتسال الالادبار الحیضۃ ہوالحق لفقد الدلیل الصحیح الذی تقوم بہ الحجۃ۔ ( نیل الاوطار باب طہر المستحاضۃ )
ان شاءاللہ مجھ کو قطعاً شک نہیں ہے کہ حضرت ام حبیبہ کا یہ ہرنماز کے لیے غسل کرنا محض ان کی اپنی خوشی سے بطور نفل کے تھا جمہور کا مذہب حق یہی ہے کہ صرف حیض کے خاتمہ پر ایک ہی غسل واجب ہے۔ اس کے خلاف جو روایات ہیں جن سے ہرنماز کے لیے وجوب غسل ثابت ہوتا ہے وہ قابل حجت نہیں ہیں۔
حضرت علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: وجمیع الاحادیث التی فیہا ایجاب الغسل لکل صلوۃ قدذکر المصنف بعضہا فی ہذاالباب و اکثرہا یاتی فی ابواب الحیض وکل واحد منہالایخلو عن مقال۔ ( نیل الاوطار )
یعنی وہ جملہ احادیث جن سے ہر نماز کے لیے غسل واجب معلوم ہوتا ہے ان سب کی سند اعتراضات سے خالی نہیں ہیں۔ پھر الدین یسر ( کہ دین آسان ہے ) کے تحت بھی ہر نماز کے لیے نیا غسل کرنا کس قدر باعث تکلیف ہے۔ خاص کر عورت ذات کے لیے بے حد مشکل ہے۔ اس لیے لایکلف اللہ نفسا الا وسعہا وقدجمع بعضہم بین الاحادیث بحمل احادیث الغسل لکل صلوۃ علی الاستحباب ( نیل الاوطار ) یعنی بعض حضرات نے جملہ احادیث میں تطبیق دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر نماز کے لیے غسل کرنے کی احادیث میں استحباباً کہا گیا ہے۔ یعنی یہ غسل مستحب ہوگا، واجب نہیں۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] ⇪