Search

صحیح بخاری جلد اول :كتاب الصلاة (نماز کا بیان) : حدیث 353

كتاب الصلاة
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
.(THE BOOK OF AS-SALAT (THE PRAYER
3- بَابُ عَقْدِ الإِزَارِ عَلَى الْقَفَا فِي الصَّلاَةِ:
باب: نماز میں گدی پر تہبند باندھنے کے بیان میں۔
حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ أَبُو مُصْعَبٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ "رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ”.
الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:        [sta_anchor id=”arnotash”] 
353 ـ حدثنا مطرف أبو مصعب، قال حدثنا عبد الرحمن بن أبي الموالي، عن محمد بن المنكدر، قال رأيت جابر بن عبد الله يصلي في ثوب واحد وقال رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في ثوب‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
353 ـ حدثنا مطرف ابو مصعب، قال حدثنا عبد الرحمن بن ابی الموالی، عن محمد بن المنکدر، قال رایت جابر بن عبد اللہ یصلی فی ثوب واحد وقال رایت النبی صلى اللہ علیہ وسلم یصلی فی ثوب‏.‏
ا اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

ہم سے ابومصعب بن عبداللہ مطرف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن ابی الموالی نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن منکدر سے، انہوں نے کہا کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا اور انہوں نے بتلایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تھا۔

حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]
اس حدیث کا ظاہر میں اس باب سے کوئی تعلق نہیں معلوم ہوتا۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسے یہاں اس لیے نقل کیا کہ اگلی روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا صاف مذکور نہ تھا، اس میں صاف صاف مذکور ہے۔
تشریح : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اکثر لوگوں کے پاس ایک ہی کپڑا ہوتا تھا، اسی میں وہ ستر پوشی کرکے نماز پڑھتے۔ حضرت جابررضی اللہ عنہ نے کپڑے موجود ہونے کے باجود اسی لیے ایک کپڑے میں نماز ادا کی تاکہ لوگوں کو اس کا بھی جواز معلوم ہوجائے۔ بہت سے دیہات میں خاص طور پر خانہ بدوش قبائل میں ایسے لوگ اب بھی مل سکتے ہیں جوسرسے پیرتک صرف ایک ہی چادر یا کمبل کا تہبند وکرتا بنالیتے ہیں اور اسی سے ستر پوشی کرلیتے ہیں۔ اسلام میں ادائے نماز کے لیے ایسے سب لوگوں کے لیے گنجائش رکھی گئی ہے۔

English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 

Narrated Muhammad bin Al Munkadir: I saw Jabir bin `Abdullah praying in a single garment and he said that he had seen the Prophet praying in a single garment.

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں