کیا مسجد میں نماز ضروری ہے؟

کیا مسجد میں نماز ضروری ہے؟

 ابو بکر قدوسی

غامدی صاحب سے سوال کیا گیا کہ مسجد میں نماز ضروری ہے ۔۔۔میزبان نے دو مشہور احادیث بھی ساتھ بیان کیں ۔۔ایک وہی جس میں رسول ﷺ نے کہا کہ جی چاہتا ہے کہ مسجد میں نہ آنے والوں کے گھر جلا دوں ۔۔دوسری حدیث کہ ایک نابینا صحابی نے نماز باجماعت سے رخصت چاہی مگر اس کے چھے عذر سن کر بھی رسول ﷺ نے اجازت نہیں دی اور مسجد آنے کا کہا . . .
غامدی صاحب نے سوال کے جواب میں حسب معمول لمبی تمہید باندھی ۔۔مقصود جس کا محض خلط مبحث اور اپنے غلط جواب کو قابل قبول بنانے کیلئے ماحول کو سازگار کرنا ہوتا ہے ۔۔۔
ان کے جواب کا خلاصہ یہ تھا کہ :
کیونکہ تب امام نبی کریم خود تھے سو انکی اقتدا میں حاضر ہونا ضروری تھا . ۔تا کہ منافقین اور مومنین کی تطہیر کا جو عمل چل رہا ہے اس کے حوالے سے منافق پہچانے جائیں ۔۔یعنی اب غامدی صاحب کی نظر میں مسجد جانا چاہیے لیکن کوئی ایسی بھی پابندی نہیں ۔۔۔
۔۔اب یہ مطلب موصوف کا ذاتی اختراع کردہ ہے جس کی کوئی دلیل نہیں ۔۔۔بس انکا مقصود لوگوں کو مسجدوں سے دور کرنا ہے

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں