صحیح بخاری – حدیث نمبر 1780
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ہیں؟
حدیث نمبر: 1780
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، وَقَالَ: اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، إِلَّا الَّتِي اعْتَمَرَ مَعَ حَجَّتِهِ عُمْرَتَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَمِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، وَمِنْ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ، وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 1780
حدثنا هدبة ، حدثنا همام ، وقال: اعتمر أربع عمر في ذي القعدة، إلا التي اعتمر مع حجته عمرته من الحديبية، ومن العام المقبل، ومن الجعرانة حيث قسم غنائم حنين، وعمرة مع حجته.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 1780
حدثنا ہدبۃ ، حدثنا ہمام ، وقال: اعتمر اربع عمر فی ذی القعدۃ، الا التی اعتمر مع حجتہ عمرتہ من الحدیبیۃ، ومن العام المقبل، ومن الجعرانۃ حیث قسم غنائم حنین، وعمرۃ مع حجتہ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے ہدبہ بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، اس روایت میں یوں ہے کہ جو عمرہ نبی کریم ﷺ نے اپنے حج کے ساتھ کیا تھا اس کے سوا تمام عمرے ذی قعدہ ہی میں کئے تھے۔ حدیبیہ کا عمرہ اور دوسرے سال اس کی قضاء کا عمرہ تھا۔ (کیونکہ آپ ﷺ نے قران کیا تھا اور حجۃ الوداع سے متعلق ہے) اور جعرانہ کا عمرہ جب آپ ﷺ نے جنگ حنین کی غنیمت تقسیم کی تھی۔ پھر ایک عمرہ اپنے حج کے ساتھ کیا تھا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Hammam (RA):
The Prophet ﷺ performed four Umra (three) in Dhi-l-Qada except the (one) Umra which he performed with his Hajj: His Umra from Al-hudaibiya, and the one of the following year, and the one from Al-Jrrana where he distributed the booty (of the battle) of Hunain, and another Umra with his Hajj.