صحیح بخاری – حدیث نمبر 2532
باب: ایک شخص نے آزاد کرنے کی نیت سے اپنے غلام سے کہہ دیا کہ وہ اللہ کے لیے ہے (تو وہ آزاد ہو گیا) اور آزادی کے ثبوت کے لیے گواہ (ضروری ہیں)۔
حدیث نمبر: 2532
حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَمَعَهُ غُلَامُهُ وَهُوَ يَطْلُبُ الْإِسْلَامَ، فَضَلَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ بِهَذَا، وَقَالَ: أَمَا إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنَّهُ لِلَّهِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 2532
حدثنا شهاب بن عباد ، حدثنا إبراهيم بن حميد ، عن إسماعيل ، عن قيس ، قال: لما أقبل أبو هريرة رضي الله عنه ومعه غلامه وهو يطلب الإسلام، فضل أحدهما صاحبه بهذا، وقال: أما إني أشهدك أنه لله.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 2532
حدثنا شہاب بن عباد ، حدثنا ابراہیم بن حمید ، عن اسماعیل ، عن قیس ، قال: لما اقبل ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ ومعہ غلامہ وہو یطلب الاسلام، فضل احدہما صاحبہ بہذا، وقال: اما انی اشہدک انہ للہ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے شہاب بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن حمید نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے، ان سے قیس نے کہ جب ابوہریرہ (رض) آ رہے تھے تو ان کے ساتھ ان کا غلام بھی تھا، آپ اسلام کے ارادے سے آ رہے تھے۔ اچانک راستے میں وہ غلام بھول کر الگ ہوگیا (پھر یہی حدیث بیان کی) اس میں یوں ہے اور ابوہریرہ (رض) نے کہا تھا، میں آپ ﷺ کو گواہ بناتا ہوں کہ وہ اللہ کے لیے ہے۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Qais (RA):
When Abu Hurairah (RA) accompanied by his slave came intending to embrace Islam, they lost each other on the way. (When the slave showed up) Abu Hurairah (RA) said (to the Prophet), "I make you witness that the slave is free for Allahs Cause.”