صحیح بخاری – حدیث نمبر 3162
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کافروں کو امان دی (اپنے ذمہ میں لیا) ان کے امان کو قائم رکھنے کی وصیت کرنا۔
حدیث نمبر: 3162
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُوَيْرِيَةَ بْنَ قُدَامَةَ التَّمِيمِيَّ ، قَالَ: سَمِعْتُعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُقُلْنَا أَوْصِنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: أُوصِيكُمْ بِذِمَّةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ ذِمَّةُ نَبِيِّكُمْ، وَرِزْقُ عِيَالِكُمْ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 3162
حدثنا آدم بن أبي إياس حدثنا شعبة ، حدثنا أبو جمرة ، قال: سمعت جويرية بن قدامة التميمي ، قال: سمعتعمر بن الخطاب رضي الله عنهقلنا أوصنا يا أمير المؤمنين، قال: أوصيكم بذمة الله فإنه ذمة نبيكم، ورزق عيالكم.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 3162
حدثنا آدم بن ابی ایاس حدثنا شعبۃ ، حدثنا ابو جمرۃ ، قال: سمعت جویریۃ بن قدامۃ التمیمی ، قال: سمعتعمر بن الخطاب رضی اللہ عنہقلنا اوصنا یا امیر المومنین، قال: اوصیکم بذمۃ اللہ فانہ ذمۃ نبیکم، ورزق عیالکم.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوجمرہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے جویریہ بن قدامہ تمیمی سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) سے سنا تھا، (جب وہ زخمی ہوئے) آپ سے ہم نے عرض کیا تھا کہ ہمیں کوئی وصیت کیجئے ! تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے عہد کی (جو تم نے ذمیوں سے کیا ہے) وصیت کرتا ہوں (کہ اس کی حفاظت میں کوتاہی نہ کرنا) کیونکہ وہ تمہارے نبی کا ذمہ ہے اور تمہارے گھر والوں کی روزی ہے (کہ جزیہ کے روپیہ سے تمہارے بال بچوں کی گزران ہوتی ہے) ۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Juwairiya bin Qudama At-Tamimi (RA):
We said to Umar bin Al-Khattab (RA), Jo Chief of the believers! Advise us.” He said, "I advise you to fulfill Allahs Convention (made with the Dhimmis) as it is the convention of your Prophet ﷺ and the source of the livelihood of your dependents (i.e. the taxes from the Dhimmis.) "