صحیح بخاری – حدیث نمبر 3445
باب: اللہ تعالیٰ نے (سورۃ مریم میں) فرمایا ”(اس) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ایک پورب رخ مکان میں چلی گئی“۔
حدیث نمبر: 3445
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍسَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 3445
حدثنا الحميدي ، حدثنا سفيان ، قال: سمعت الزهري ، يقول: أخبرني عبيد الله بن عبد الله ، عن ابن عباسسمع عمر رضي الله عنه، يقول: على المنبر سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: لا تطروني كما أطرت النصارى ابن مريم فإنما أنا عبده، فقولوا: عبد الله ورسوله.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 3445
حدثنا الحمیدی ، حدثنا سفیان ، قال: سمعت الزہری ، یقول: اخبرنی عبید اللہ بن عبد اللہ ، عن ابن عباسسمع عمر رضی اللہ عنہ، یقول: على المنبر سمعت النبی صلى اللہ علیہ وسلم، یقول: لا تطرونی کما اطرت النصارى ابن مریم فانما انا عبدہ، فقولوا: عبد اللہ ورسولہ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے زہری سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی اور انہیں ابن عباس (رض) نے، انہوں نے عمر (رض) کو منبر پر یہ کہتے سنا تھا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام) کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Umar (RA):
I heard the Prophet ﷺ saying, "Do not exaggerate in praising me as the Christians praised the son of Mary, for I am only a Slave. So, call me the Slave of Allah and His Apostle.”