صحیح بخاری – حدیث نمبر 3603
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 3603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَتَكُونُ أَثَرَةٌ وَأُمُورٌ تُنْكِرُونَهَا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنَا، قَالَ: تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ وَتَسْأَلُونَ اللَّهَ الَّذِي لَكُمْ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 3603
حدثنا محمد بن كثير ، أخبرنا سفيان ، عن الأعمش ، عن زيد بن وهب ، عن ابن مسعود ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: ستكون أثرة وأمور تنكرونها، قالوا: يا رسول الله فما تأمرنا، قال: تؤدون الحق الذي عليكم وتسألون الله الذي لكم.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 3603
حدثنا محمد بن کثیر ، اخبرنا سفیان ، عن الاعمش ، عن زید بن وہب ، عن ابن مسعود ، عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم، قال: ستکون اثرۃ وامور تنکرونہا، قالوا: یا رسول اللہ فما تامرنا، قال: تودون الحق الذی علیکم وتسالون اللہ الذی لکم.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی، انہیں اعمش نے، انہیں زید بن وہب نے اور انہیں عبداللہ بن مسعود (رض) نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بعد تم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں تم پر دوسروں کو مقدم کیا جائے گا اور ایسی باتیں سامنے آئیں گی جن کو تم برا سمجھو گے۔ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اس وقت ہمیں آپ کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو حقوق تم پر دوسروں کے واجب ہوں انہیں ادا کرتے رہنا اور اپنے حقوق اللہ ہی سے مانگنا۔ (یعنی صبر کرنا اور اپنا حق لینے کے لیے خلیفہ اور حاکم وقت سے بغاوت نہ کرنا) ۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Ibn Masud (RA):
The Prophet ﷺ said, "Soon others will be preferred to you, and there will be things which you will not like.” The companions of the Prophet ﷺ asked, "O Allahs Apostle ﷺ ! What do you order us to do (in this case)? ” He said, "(I order you) to give the rights that are on you and to ask your rights from Allah.”