صحیح بخاری – حدیث نمبر 3641
حدیث نمبر: 3641
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللَّهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ، وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ، قَالَ: عُمَيْرٌ، فَقَالَ مَالِكُ بْنُيُ خَامِرَ : قَالَ مُعَاذٌ وَهُمْ بِالشَّأْمِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: هَذَا مَالِكٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذًا، يَقُولُ: وَهُمْ بِالشَّأْمِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 3641
حدثنا الحميدي ، حدثنا الوليد ، قال: حدثني ابن جابر ، قال: حدثني عمير بن هانئ ، أنه سمع معاوية ، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: لا يزال من أمتي أمة قائمة بأمر الله لا يضرهم من خذلهم، ولا من خالفهم حتى يأتيهم أمر الله وهم على ذلك، قال: عمير، فقال مالك بني خامر : قال معاذ وهم بالشأم، فقال معاوية: هذا مالك يزعم أنه سمع معاذا، يقول: وهم بالشأم.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 3641
حدثنا الحمیدی ، حدثنا الولید ، قال: حدثنی ابن جابر ، قال: حدثنی عمیر بن ہانئ ، انہ سمع معاویۃ ، یقول: سمعت النبی صلى اللہ علیہ وسلم، یقول: لا یزال من امتی امۃ قائمۃ بامر اللہ لا یضرہم من خذلہم، ولا من خالفہم حتى یاتیہم امر اللہ وہم على ذلک، قال: عمیر، فقال مالک بنی خامر : قال معاذ وہم بالشام، فقال معاویۃ: ہذا مالک یزعم انہ سمع معاذا، یقول: وہم بالشام.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یزید بن جابر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عمیر بن ہانی نے بیان کیا اور انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا۔ آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ میری امت میں ہمیشہ ایک گروہ ایسا موجود رہے گا جو اللہ تعالیٰ کی شریعت پر قائم رہے گا، انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرنے والے اور اسی طرح ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ قیامت آجائے گی اور وہ اسی حالت پر ہیں گے۔ عمیر نے بیان کیا کہ اس پر مالک بن یخامر نے کہا کہ معاذ بن جبل (رض) نے کہا تھا کہ ہمارے زمانے میں یہ لوگ شام میں ہیں۔ امیر معاویہ (رض) نے کہا کہ دیکھو یہ مالک بن یخامر یہاں موجود ہیں، جو کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے معاذ (رض) سے سنا کہ یہ لوگ شام کے ملک میں ہیں۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Muawiyah (RA):
I heard the Prophet ﷺ saying, "A group of people amongst my followers will remain obedient to Allahs orders and they will not be harmed by anyone who will not help them or who will oppose them, till Allahs Order (the Last Day) comes upon them while they are still on the right path.”