صحیح بخاری – حدیث نمبر 4060
باب: جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں حالانکہ اللہ دونوں کا مددگار تھا اور ایمانداروں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 4060 – 4061
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: زَعَمَ أَبُو عُثْمَانَ أَنَّهُ لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ تِلْكَ الْأَيَّامِ الَّتِي يُقَاتِلُ فِيهِنَّ، غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ عَنْ حَدِيثِهِمَا.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 4060 – 4061
حدثنا موسى بن إسماعيل، عن معتمر، عن أبيه، قال: زعم أبو عثمان أنه لم يبق مع النبي صلى الله عليه وسلم في بعض تلك الأيام التي يقاتل فيهن، غير طلحة وسعد عن حديثهما.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 4060 – 4061
حدثنا موسى بن اسماعیل، عن معتمر، عن ابیہ، قال: زعم ابو عثمان انہ لم یبق مع النبی صلى اللہ علیہ وسلم فی بعض تلک الایام التی یقاتل فیہن، غیر طلحۃ وسعد عن حدیثہما.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے معتمر نے، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ابوعثمان بیان کرتے تھے کہ ان غزوات میں سے جن میں نبی کریم ﷺ نے کفار سے قتال کیا۔ بعض غزوہ (احد) میں ایک موقع پر آپ ﷺ کے ساتھ طلحہ اور سعد کے سوا اور کوئی باقی نہیں رہ گیا تھا۔ ابوعثمان نے یہ بات طلحہ اور سعد (رض) سے روایت کی تھی۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Mutamirs father (RA):
Uthman said that on the day of the battle of Uhud, none remained with the Prophet ﷺ but Talha and Sad.