صحیح بخاری – حدیث نمبر 4477
اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ کسی کو اللہ کا شریک مت بناؤ حالانکہ تم جانتے ہو
حدیث نمبر: 4477
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ ؟ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ، قُلْتُ: إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ: وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ: أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 4477
حدثني عثمان بن أبي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، عن أبي وائل، عن عمرو بن شرحبيل، عن عبد الله، قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم أي الذنب أعظم عند الله ؟ قال: أن تجعل لله ندا وهو خلقك، قلت: إن ذلك لعظيم، قلت: ثم أي ؟ قال: وأن تقتل ولدك تخاف أن يطعم معك، قلت: ثم أي ؟ قال: أن تزاني حليلة جارك.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 4477
حدثنی عثمان بن ابی شیبۃ، حدثنا جریر، عن منصور، عن ابی وائل، عن عمرو بن شرحبیل، عن عبد اللہ، قال: سالت النبی صلى اللہ علیہ وسلم ای الذنب اعظم عند اللہ ؟ قال: ان تجعل للہ ندا وہو خلقک، قلت: ان ذلک لعظیم، قلت: ثم ای ؟ قال: وان تقتل ولدک تخاف ان یطعم معک، قلت: ثم ای ؟ قال: ان تزانی حلیلۃ جارک.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے ابو وائل نے، ان سے عمرو بن شرحبیل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود (رض) نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے ؟ فرمایا اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے، پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے ؟ فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے۔ میں نے پوچھا اور اس کے بعد ؟ فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرو۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abdullah (RA) :
I asked the Prophet, "What is the greatest sin in the Sight of Allah?” He said, "That you set up a rival unto Allah though He Alone created you.” I said, "That is indeed a great sin.” Then asked, "What is next?” He said, "To kill your son lest he should share your food with you.” I asked, "What is next?” He said, "To commit illegal sexual intercourse with the wife of your neighbor.”