صحیح بخاری – حدیث نمبر 4773
باب
فَلاَ يَرْبُو مَنْ أَعْطَى يَبْتَغِي أَفْضَلَ فَلاَ أَجْرَ لَهُ فِيهَا. قَالَ مُجَاهِدٌ: يُحْبَرُونَ: يُنَعَّمُونَ، يَمْهَدُونَ: يُسَوُّونَ الْمَضَاجِعَ الْوَدْقُ الْمَطَرُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَلْ لَكُمْ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ: فِي الْآلِهَةِ وَفِيهِ، تَخَافُونَهُمْ: أَنْ يَرِثُوكُمْ كَمَا يَرِثُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، يَصَّدَّعُونَ: يَتَفَرَّقُونَ، فَاصْدَعْ، وَقَالَ غَيْرُهُ: ضُعْفٌ وَضَعْفٌ لُغَتَانِ، وَقَالَ مُجَاهِدٌ: السُّوأَى: الْإِسَاءَةُ جَزَاءُ الْمُسِيئِينَ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
فلا يربو من أعطى يبتغي أفضل فلا أجر له فيها. قال مجاهد: يحبرون: ينعمون، يمهدون: يسوون المضاجع الودق المطر، قال ابن عباس: هل لكم مما ملكت أيمانكم: في الآلهة وفيه، تخافونهم: أن يرثوكم كما يرث بعضكم بعضا، يصدعون: يتفرقون، فاصدع، وقال غيره: ضعف وضعف لغتان، وقال مجاهد: السوأى: الإساءة جزاء المسيئين.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
فلا یربو من اعطى یبتغی افضل فلا اجر لہ فیہا. قال مجاہد: یحبرون: ینعمون، یمہدون: یسوون المضاجع الودق المطر، قال ابن عباس: ہل لکم مما ملکت ایمانکم: فی الآلہۃ وفیہ، تخافونہم: ان یرثوکم کما یرث بعضکم بعضا، یصدعون: یتفرقون، فاصدع، وقال غیرہ: ضعف وضعف لغتان، وقال مجاہد: السواى: الاساءۃ جزاء المسیئین.
حدیث کا اردو ترجمہ
فلا يربو یعنی جو سود پر قرض دے اس کو کچھ ثواب نہیں ملے گا۔ مجاہد نے کہا يحبرون کا معنی نعمتیں دیئے جائیں گے۔ فلا نفسهم يمهدون یعنی اپنے لیے بسترے، بچھونے بچھاتے ہیں (قبر میں یا بہشت میں) ۔ الودق مینہ کو کہتے ہیں۔ ابن عباس نے کہا کہ یہ آیت هل لکم مما ملکت أيمانکم اللہ پاک اور بتوں کی مثال میں اتری ہے۔ تخافونهم یعنی تم کیا اپنے لونڈی غلاموں سے یہ خوف کرتے ہو کہ وہ تمہارے وارث بن جائیں گے جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہوتے ہو۔ يصدعون کے معنی جدا جدا ہوجائیں گے۔ فاصدع کا معنی حق بات کھول کر بیان کر دے اور بعض نے کہا ضعف اور ضعف ضاد کے ضمہ اور فتحہ کے ساتھ دونوں قرآت ہیں۔ مجاہد نے کہا السوأى کا معنی برائی یعنی برائی کرنے والوں کا بدلہ برا ملے گا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Ibn Abbas (RA) :
…will bring you home means to Makkah.