صحیح بخاری – حدیث نمبر 5408
چھری سے گوشت کاٹنے کا بیان
حدیث نمبر: 5408
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَأَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فِي يَدِهِ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَلْقَاهَا وَالسِّكِّينَ الَّتِي يَحْتَزُّ بِهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 5408
حدثنا أبو اليمان، أخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: أخبرني جعفر بن عمرو بن أمية، أن أباه عمرو بن أميةأخبره، أنه رأى النبي صلى الله عليه وسلم يحتز من كتف شاة في يده، فدعي إلى الصلاة فألقاها والسكين التي يحتز بها، ثم قام فصلى ولم يتوضأ.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 5408
حدثنا ابو الیمان، اخبرنا شعیب، عن الزہری، قال: اخبرنی جعفر بن عمرو بن امیۃ، ان اباہ عمرو بن امیۃاخبرہ، انہ راى النبی صلى اللہ علیہ وسلم یحتز من کتف شاۃ فی یدہ، فدعی الى الصلاۃ فالقاہا والسکین التی یحتز بہا، ثم قام فصلى ولم یتوضا.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری نے خبر دی، انہیں ان کے والد عمرو بن امیہ (رض) نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا آپ اپنے ہاتھ سے بکری کے شانے کا گوشت کاٹ کر کھا رہے تھے، پھر آپ ﷺ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ نے گوشت اور وہ چھری جس سے گوشت کی بوٹی کاٹ رہے تھے، ڈال دی اور نماز کے لیے کھڑے ہوگئے، پھر آپ ﷺ نے نماز پڑھی اور آپ نے نیا وضو نہیں کیا (کیونکہ آپ پہلے ہی وضو کئے ہوئے تھے) ۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Amr bin Umaiyya
that he saw the Prophet ﷺ holding a shoulder piece of mutton in his hand and cutting part of it with a knife. Then he was called for the prayer whereupon he put down the shoulder piece and the knife with which he was cutting it, and then stood for prayer without performing ablution again.