صحیح بخاری – حدیث نمبر 5598
شراب باذق اور ان لوگوں کا بیان جنہوں نے ہر نشہ پیدا کرنے والی چیز سے منع کیا، اور عمر، ابوعبیدہ اور معاذ نے پک کر تہائی رہ جانے والی شراب کے پینے کو جائز خیال کیا ہے اور براء اور ابوجحیفہ نے پر کر نصف رہ جانے والی شراب پی، اور ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ عرق پیو، جب تک کہ تازہ رہے اور حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ میں عبیداللہ کے منہ سے شراب کی بوپاتا ہوں، میں اس کے متعلق اسے پوچھوں گا، اگر وہ نشہ آور ہے تو میں اسے کوڑے لگاؤں گا
حدیث نمبر: 5598
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْبَاذَقِ، فَقَالَ: سَبَقَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْبَاذَقَ، فَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ، قَالَ: الشَّرَابُ الْحَلَالُ الطَّيِّبُ، قَالَ: لَيْسَ بَعْدَ الْحَلَالِ الطَّيِّبِ، إِلَّا الْحَرَامُ الْخَبِيثُ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 5598
حدثنا محمد بن كثير ، أخبرنا سفيان ، عن أبي الجويرية ، قال: سألت ابن عباس عن الباذق، فقال: سبق محمد صلى الله عليه وسلم، الباذق، فما أسكر فهو حرام، قال: الشراب الحلال الطيب، قال: ليس بعد الحلال الطيب، إلا الحرام الخبيث.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 5598
حدثنا محمد بن کثیر ، اخبرنا سفیان ، عن ابی الجویریۃ ، قال: سالت ابن عباس عن الباذق، فقال: سبق محمد صلى اللہ علیہ وسلم، الباذق، فما اسکر فہو حرام، قال: الشراب الحلال الطیب، قال: لیس بعد الحلال الطیب، الا الحرام الخبیث.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی، انہیں ابوالجویریہ نے کہا کہ میں نے ابن عباس (رض) سے باذق (انگور کا شیرہ ہلکی آنچ دیا ہوا) کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ باذق کے وجود سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے تھے جو چیز بھی نشہ لائے وہ حرام ہے۔ ابوالجویریہ نے کہا کہ باذق تو حلال و طیب ہے۔ ابن عباس (رض) نے کہا کہ انگور حلال و طیب تھا جب اس کی شراب بن گئی تو وہ حرام خبیث ہے (نہ کہ حلال و طیب) ۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abu Al-Juwairiyya (RA) :
I asked Ibn Abbas (RA) about Al-Badhaq. He said, "Muhammad prohibited alcoholic drinks before It was called Al-Badhaq (by saying), Any drink that intoxicates is unlawful. I said, What about good lawful drinks? He said,Apart from what is lawful and good, all other things are unlawful and not good (unclean Al-Khabith).