صحیح بخاری – حدیث نمبر 6264
مصافحہ کرنے کا بیان اور ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی ﷺ نے تشہد سکھلایا اور میرا ہاتھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور کعب بن مالک (رض) نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول ﷺ تشریف فرما ہیں، طلحہ بن عبیداللہ میری طرف جلدی سے اٹھ کر آئے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔
حدیث نمبر: 6264
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6264
حدثنا يحيى بن سليمان ، قال: حدثني ابن وهب ، قال: أخبرني حيوة ، قال: حدثني أبو عقيل زهرة بن معبد ، سمع جده عبد الله بن هشام ، قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم وهو آخذ بيد عمر بن الخطاب.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6264
حدثنا یحیى بن سلیمان ، قال: حدثنی ابن وہب ، قال: اخبرنی حیوۃ ، قال: حدثنی ابو عقیل زہرۃ بن معبد ، سمع جدہ عبد اللہ بن ہشام ، قال: کنا مع النبی صلى اللہ علیہ وسلم وہو آخذ بید عمر بن الخطاب.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے حیوہ نے خبر دی، کہا کہ مجھ سے ابوعقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا، انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام (رض) سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے اور نبی کریم ﷺ عمر بن خطاب (رض) کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abdullah bin Hisham (RA) :
We were in the company of the Prophet ﷺ and he was holding the hand of Umar bin Al-Khattab (RA).