صحیح بخاری – حدیث نمبر 6281
کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6281
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ ثُمَامَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَانَتْ تَبْسُطُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِطَعًا، فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى ذَلِكَ النِّطَعِ، قَالَ: فَإِذَا نَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَتْ مِنْ عَرَقِهِ وَشَعَرِهِ فَجَمَعَتْهُ فِي قَارُورَةٍ، ثُمَّ جَمَعَتْهُ فِي سُكٍّ، قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ، أَوْصَى إِلَيَّ أَنْ يُجْعَلَ فِي حَنُوطِهِ مِنْ ذَلِكَ السُّكِّ، قَالَ: فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6281
حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري ، قال: حدثني أبي ، عن ثمامة ، عن أنس ، أن أم سليم كانت تبسط للنبي صلى الله عليه وسلم نطعا، فيقيل عندها على ذلك النطع، قال: فإذا نام النبي صلى الله عليه وسلم أخذت من عرقه وشعره فجمعته في قارورة، ثم جمعته في سك، قال: فلما حضر أنس بن مالك الوفاة، أوصى إلي أن يجعل في حنوطه من ذلك السك، قال: فجعل في حنوطه.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6281
حدثنا قتیبۃ بن سعید ، حدثنا محمد بن عبد اللہ الانصاری ، قال: حدثنی ابی ، عن ثمامۃ ، عن انس ، ان ام سلیم کانت تبسط للنبی صلى اللہ علیہ وسلم نطعا، فیقیل عندہا على ذلک النطع، قال: فاذا نام النبی صلى اللہ علیہ وسلم اخذت من عرقہ وشعرہ فجمعتہ فی قارورۃ، ثم جمعتہ فی سک، قال: فلما حضر انس بن مالک الوفاۃ، اوصى الی ان یجعل فی حنوطہ من ذلک السک، قال: فجعل فی حنوطہ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس (رض) نے کہ (ان کی والدہ) ام سلیم، نبی کریم ﷺ کے لیے چمڑے کا فرش بچھا دیتی تھیں اور نبی کریم ﷺ ان کے یہاں اسی پر قیلولہ کرلیتے تھے۔ بیان کیا پھر جب نبی کریم ﷺ سو گئے (اور بیدار ہوئے) تو ام سلیم (رض) نے نبی کریم ﷺ کا پسینہ اور (جھڑے ہوئے) آپ کے بال لے لیے اور (پسینہ کو) ایک شیشی میں جمع کیا اور پھر سك (ایک خوشبو) میں اسے ملا لیا۔ بیان کیا ہے کہ پھر جب انس بن مالک (رض) کی وفات کا وقت قریب ہوا تو انہوں نے وصیت کی کہ اس سك (جس میں نبی کریم ﷺ کا پسینہ ملا ہوا تھا) میں سے ان کے حنوط میں ملا دیا جائے۔ بیان کیا ہے کہ پھر ان کے حنوط میں اسے ملایا گیا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Thumama (RA) :
Anas said, "Um Sulaim used to spread a leather sheet for the Prophet ﷺ and he used to take a midday nap on that leather sheet at her home.” Anas added, "When the Prophet ﷺ had slept, she would take some of his sweat and hair and collect it (the sweat) in a bottle and then mix it with Suk (a kind of perfume) while he was still sleeping. "When the death of Anas bin Malik (RA) approached, he advised that some of that Suk be mixed with his Hanut (perfume for embalming the dead body), and it was mixed with his Hanut.