صحیح بخاری – حدیث نمبر 6288
دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سر گوشی نہ کریں، اور اﷲ تعالیٰ کا قول کہ ” اے ایمان والو! جب تم سرگوشی کرو، تو گناہ اور ظلم اور رسول صلی اﷲعلیہ وسلم کی نافرمانی کی سرگوشی نہ کرو، اور اچھی بات اور تقویٰ کی سرگوشی کرو“ وعلی اﷲ فلیتوکل المومنون تک اور اﷲ تعالیٰ کا قول کہ ”اے ایمان والو! جب تم رسول صلی اﷲ علیہ وسلم سے سرگوشی کرنے لگو، تو سرگوشی سے پہلے صدقہ کرو یہی تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ ہے، اور اگر تم (اپنے میں) صدقہ کی طاقت نہ پاﺅ تو اﷲ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے، واﷲ خبیر بما تعملوں تک۔
حدیث نمبر: 6288
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ . ح وحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةٌ، فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6288
حدثنا عبد الله بن يوسف ، أخبرنا مالك . ح وحدثنا إسماعيل ، قال: حدثني مالك ، عن نافع ، عن عبد اللهرضي الله عنه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: إذا كانوا ثلاثة، فلا يتناجى اثنان دون الثالث.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6288
حدثنا عبد اللہ بن یوسف ، اخبرنا مالک . ح وحدثنا اسماعیل ، قال: حدثنی مالک ، عن نافع ، عن عبد اللہرضی اللہ عنہ، ان رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم، قال: اذا کانوا ثلاثۃ، فلا یتناجى اثنان دون الثالث.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی (دوسری سند) امام بخاری (رح) نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ (رض) نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تین آدمی ساتھ ہوں تو تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر دو آپس میں کانا پھوسی (سرگوشی) نہ کریں۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abdullah (RA) :
the Prophet ﷺ said "When three persons are together, then no two of them should hold secret counsel excluding the third person.”