صحیح بخاری – حدیث نمبر 6558
جنت اور دوزخ کی صفت کا بیان، ابوسعید نے کہا آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنتی سب سے پہلے کھانا جو کھائیں گے وہ مچھلی کی کلیجی ہوگی۔ عدن کے معنی ہیں ہمیشہ رہنا، عدنت بارض کے معنی ہیں مکین نے اس زمین میں قیام کیا، مقعد صدق میں، معدن اسی سے ماخوذہے، یعنی سچائی پیدا ہونے کی جگہ۔
حدیث نمبر: 6558
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ بِالشَّفَاعَةِ كَأَنَّهُمُ الثَّعَارِيرُ، قُلْتُ: مَا الثَّعَارِيرُ ؟ قَالَ: الضَّغَابِيسُ، وَكَانَ قَدْ سَقَطَ فَمُهُ، فَقُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَبَا مُحَمَّدٍ: سَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ بِالشَّفَاعَةِ مِنَ النَّارِ، قَالَ: نَعَمْ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6558
حدثنا أبو النعمان ، حدثنا حماد ، عن عمرو ، عن جابر رضي الله عنه، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: يخرج من النار بالشفاعة كأنهم الثعارير، قلت: ما الثعارير ؟ قال: الضغابيس، وكان قد سقط فمه، فقلت لعمرو بن دينار أبا محمد: سمعت جابر بن عبد الله، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: يخرج بالشفاعة من النار، قال: نعم.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6558
حدثنا ابو النعمان ، حدثنا حماد ، عن عمرو ، عن جابر رضی اللہ عنہ، ان النبی صلى اللہ علیہ وسلم، قال: یخرج من النار بالشفاعۃ کانہم الثعاریر، قلت: ما الثعاریر ؟ قال: الضغابیس، وکان قد سقط فمہ، فقلت لعمرو بن دینار ابا محمد: سمعت جابر بن عبد اللہ، یقول: سمعت النبی صلى اللہ علیہ وسلم یقول: یخرج بالشفاعۃ من النار، قال: نعم.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل سدوسی نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے اور ان سے جابر بن عبداللہ انصاری (رض) نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کچھ لوگ دوزخ سے شفاعت کے ذریعہ نکلیں گے گویا کہ ثعارير ہوں۔ حماد کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا کہ ثعارير کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس سے مراد چھوٹی ککڑیاں ہیں اور ہوا یہ تھا کہ آخر عمر میں عمرو بن دینار کے دانت گرگئے تھے۔ حماد کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا : اے ابومحمد ! (یہ عمرو بن دینار کی کنیت ہے) کیا آپ نے جابر بن عبداللہ (رض) سے یہ سنا ہے ؟ انہوں نے بیان کیا کہ ہاں میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ جہنم سے شفاعت کے ذریعہ لوگ نکلیں گے ؟ انہوں نے کہا ہاں بیشک سنا ہے۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Hammad from Amr from Jabir:
The Prophet ﷺ said, "Some people will come out of the Fire through intercession looking like The Thaarir.” I asked Amr, "What is the Thaarir?” He said, Ad Daghabis, and at that time he was toothless. Hammad added: I said to Amr bin Dinar, "O Abu Muhammad! Did you hear Jabir bin Abdullah saying, I heard the Prophet ﷺ saying: Some people will come out of the Fire through intercession?” He said, "Yes. "