صحیح بخاری – حدیث نمبر 6637
نبی ﷺ کی قسم کس طرح کی تھی۔
حضرت سعد نے بیان کیا کہ آنحضرت ﷺ نے والذی نفسی بیدہ فرمایا اور ابوقتادہ نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر نے آنحضرت ﷺ کے پاس لا واللہ کہا، جہاں پر واللہ اور باللہ اور تااللہ کہا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 6637
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ هُوَ ابْنُ يُوسُفَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6637
حدثني إبراهيم بن موسى ، أخبرنا هشام هو ابن يوسف ، عن معمر ، عن همام ، عن أبي هريرة ، قال: قال أبو القاسم صلى الله عليه وسلم: والذي نفس محمد بيده، لو تعلمون ما أعلم، لبكيتم كثيرا، ولضحكتم قليلا.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6637
حدثنی ابراہیم بن موسى ، اخبرنا ہشام ہو ابن یوسف ، عن معمر ، عن ہمام ، عن ابی ہریرۃ ، قال: قال ابو القاسم صلى اللہ علیہ وسلم: والذی نفس محمد بیدہ، لو تعلمون ما اعلم، لبکیتم کثیرا، ولضحکتم قلیلا.
حدیث کا اردو ترجمہ
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں ہمام بن منبہ نے اور ان سے ابوہریرہ (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم بھی آخرت کی وہ مشکلات جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abu Hurairah (RA) :
Abu-l-Qasim (the Prophet) said, "By Him in Whose Hand Muhammads soul is, if you know that which I know, you would weep much and laugh little.”