صحیح بخاری – حدیث نمبر 6921
اللہ تعالیٰ کا قول کہ شرک بہت بڑاظلم ہے اور اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہوجائے گا اور تم گھاٹا پانے والوں میں سے ہوجاؤ گے۔
حدیث نمبر: 6921
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ؟، قَالَ: مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ أَسَاءَ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 6921
حدثنا خلاد بن يحيى ، حدثنا سفيان ، عن منصور ، والأعمش ، عن أبي وائل ، عن ابن مسعود رضي الله عنه، قال: قال رجل: يا رسول الله، أنؤاخذ بما عملنا في الجاهلية ؟، قال: من أحسن في الإسلام لم يؤاخذ بما عمل في الجاهلية، ومن أساء في الإسلام أخذ بالأول والآخر.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 6921
حدثنا خلاد بن یحیى ، حدثنا سفیان ، عن منصور ، والاعمش ، عن ابی وائل ، عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ، قال: قال رجل: یا رسول اللہ، انواخذ بما عملنا فی الجاہلیۃ ؟، قال: من احسن فی الاسلام لم یواخذ بما عمل فی الجاہلیۃ، ومن اساء فی الاسلام اخذ بالاول والآخر.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے، انہوں نے منصور اور اعمش سے، انہوں نے ابو وائل سے، انہوں نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے، انہوں نے کہا ایک شخص (نام نامعلوم) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم نے جو گناہ (اسلام لانے سے پہلے) جاہلیت کے زمانہ میں کیے ہیں کیا ان کا مواخذہ ہم سے ہوگا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص اسلام کی حالت میں نیک اعمال کرتا رہا اس سے جاہلیت کے گناہوں کا مواخذہ نہ ہوگا (اللہ تعالیٰ معاف کر دے گا) اور جو شخص مسلمان ہو کر بھی برے کام کرتا رہا اس سے دونوں زمانوں کے گناہوں کا مواخذہ ہوگا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Ibn Masud (RA) :
A man said, "O Allahs Apostle ﷺ ! Shall we be punished for what we did in the Prelslamic Period of ignorance?” The Prophet ﷺ said, "Whoever does good in Islam will not be punished for what he did in the Pre-lslamic Period of ignorance and whoever does evil in Islam will be punished for his former and later (bad deeds).”