صحیح بخاری – حدیث نمبر 7234
اس آرزو کا بیان جو مکروہ ہے۔ (اللہ تعالیٰ کا قول) اور نہ تمنا کرو اس چیز کی جس کے ذریعے اللہ نے تم سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے مردوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے حصہ ہے اس سے جو انہوں نے کمایا اور اللہ سے اس کا فضل مانگو بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
حدیث نمبر: 7234
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: أَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ نَعُودُهُ وَقَدِ اكْتَوَى سَبْعًا، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ، لَدَعَوْتُ بِهِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 7234
حدثنا محمد ، حدثنا عبدة ، عن ابن أبي خالد ، عن قيس ، قال: أتينا خباب بن الأرت نعوده وقد اكتوى سبعا، فقال: لولا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا أن ندعو بالموت، لدعوت به.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 7234
حدثنا محمد ، حدثنا عبدۃ ، عن ابن ابی خالد ، عن قیس ، قال: اتینا خباب بن الارت نعودہ وقد اکتوى سبعا، فقال: لولا ان رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نہانا ان ندعو بالموت، لدعوت بہ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدہ نے بیان کیا، ان سے ابن ابی خالد نے، ان سے قیس نے بیان کیا کہ ہم خباب بن ارت (رض) کی خدمت میں ان کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے۔ انہوں نے سات داغ لگوائے تھے، پھر انہوں نے کہا کہ اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں اس کی دعا کرتا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Qais (RA) :
We went to pay a visit to Khabbab bin Al-Art and he had got himself branded at seven spots over his body. He said, "If Allahs Apostle ﷺ had not forbidden us to invoke Allah for death, I would have invoked for it.”