صحیح بخاری – حدیث نمبر 7384
اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ بہت زبردست حکمت والا ہے تمہارا رب حکمت والا ہے تمہارا راب پاک ہے عزت کا مالک ہے اللہ اور اس کے رسول ہی کے لئے عزت ہے اور اس شخص کا بیان جو اللہ کی عزت اور اس کی صفات کی قسم کھائے۔ انس نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جہنم کہے گی تیری عزت کی قسم بس بس، ابوہریرہ (رض) نے نبی ﷺ سے روایت کیا کہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک شخص باقی رہ جائے گا جو جنت میں داخل ہونے والے دوزخیوں میں سب سے آخری ہوگا وہ کہے گا اے میرے رب میرا چہرہ دوزخ کی جانب سے پھیر دے، تیری عزت کی قسم میں اس کے سوا کچھ طلب نہ کروں گا، ابوسعید نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ عزوجل فرمائے گا تیرے لئے یہ اور اس جیسی دس اور حضرت ایوب نے دعا کی تیری عزت کی قسم مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 7384
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ ، حَدَّثَنَا شُعْبة ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَزَالُ يُلْقَى فِي النَّارِ. ح وقَالَ لِي خَلِيفَةُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْمُعْتَمِرٍ ، سَمِعْتُ أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَزَالُ يُلْقَى فِيهَا، وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ قَدَمَهُ، فَيَنْزَوِي بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ تَقُولُ: قَدْ قَدْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ وَلَا تَزَالُ الْجَنَّةُ تَفْضُلُ حَتَّى يُنْشِئَ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا، فَيُسْكِنَهُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 7384
حدثنا ابن أبي الأسود ، حدثنا حرمي ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن أنس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: لا يزال يلقى في النار. ح وقال لي خليفة ، حدثنا يزيد بن زريع ، حدثنا سعيد ، عن قتادة ، عن أنس ، وعنمعتمر ، سمعت أبي ، عن قتادة ، عن أنس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: لا يزال يلقى فيها، وتقول: هل من مزيد حتى يضع فيها رب العالمين قدمه، فينزوي بعضها إلى بعض، ثم تقول: قد قد بعزتك وكرمك ولا تزال الجنة تفضل حتى ينشئ الله لها خلقا، فيسكنهم فضل الجنة.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 7384
حدثنا ابن ابی الاسود ، حدثنا حرمی ، حدثنا شعبۃ ، عن قتادۃ ، عن انس ، عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم، قال: لا یزال یلقى فی النار. ح وقال لی خلیفۃ ، حدثنا یزید بن زریع ، حدثنا سعید ، عن قتادۃ ، عن انس ، وعنمعتمر ، سمعت ابی ، عن قتادۃ ، عن انس ، عن النبی صلى اللہ علیہ وسلم، قال: لا یزال یلقى فیہا، وتقول: ہل من مزید حتى یضع فیہا رب العالمین قدمہ، فینزوی بعضہا الى بعض، ثم تقول: قد قد بعزتک وکرمک ولا تزال الجنۃ تفضل حتى ینشئ اللہ لہا خلقا، فیسکنہم فضل الجنۃ.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن ابی السود نے بیان کیا، کہا ہم سے حرمی بن عمارہ نے، کہا ہم شعبہ نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس (رض) نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا لوگوں کو دوزخ میں ڈالا جائے گا (دوسری سند) اور مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے، ان سے قتادہ نے، ان سے انس (رض) نے۔ (تیسری سند) اور خلیفہ بن خیاط نے اس حدیث کو معتمر بن سلیمان سے روایت کیا، کہا میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے انس (رض) سے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا دوزخیوں کو برابر دوزخ میں ڈالا جاتا رہے گا اور وہ کہے جائے گی کہ کیا ابھی اور ہے۔ یہاں تک کہ رب العالمین اس پر اپنا قدم رکھ دے گا اور پھر اس کا بعض بعض سے سمٹ جائے گا اور اس وقت وہ کہے گی کہ بس بس ’ تیری عزت اور کرم کی قسم ! اور جنت میں جگہ باقی رہ جائے گی۔ یہاں تک کہ اللہ اس کے لیے ایک اور مخلوق پیدا کر دے گا اور وہ لوگ جنت کے باقی حصے میں رہیں گے۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Anas (RA) :
The Prophet ﷺ said, "(The people will be thrown into Hell ( Fire) and it will keep on saying, Is there any more? till the Lord of the worlds puts His Foot over it, whereupon its different sides will come close to each other, and it will say, Qad! Qad! (enough! enough!) By Your Izzat (Honor and Power) and YOUR KARAM (Generosity)! Paradise will remain spacious enough to accommodate more people until Allah will create some more people and let them dwell in the superfluous space of Paradise. "