صحیح بخاری – حدیث نمبر 7470
مشیت اور ارادہ کا بیان اور (آیت) تم وہی چاہتے ہو جو اللہ چاہتا ہے اور اللہ کا قول کہ "تو ملک عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے” اور تم کسی چیز کے متعلق یہ نہ کہو کہ میں یہ کام کل کروں گا، مگر یہ کہ اللہ چاہے، تم اس کو راہ راست پر نہیں لگا سکتے جس سے محبت کرو، سعید بن مسیب نے اپنے والد سے نقل کیا کہ یہ آیت ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی ہے، اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتا ہے، تمہارے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتا ہے۔
حدیث نمبر: 7470
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَدَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ، فَقَالَ: لَا بَأْسَ عَلَيْكَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: طَهُورٌ، بَلْ هِيَ حُمَّى تَفُورُ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَنَعَمْ إِذًا.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 7470
حدثنا محمد ، حدثنا عبد الوهاب الثقفي ، حدثنا خالد الحذاء ، عن عكرمة ، عن ابن عباس رضي الله عنهما، أن رسول الله صلى الله عليه وسلمدخل على أعرابي يعوده، فقال: لا بأس عليك طهور إن شاء الله، قال: قال الأعرابي: طهور، بل هي حمى تفور على شيخ كبير تزيره القبور، قال النبي صلى الله عليه وسلم: فنعم إذا.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 7470
حدثنا محمد ، حدثنا عبد الوہاب الثقفی ، حدثنا خالد الحذاء ، عن عکرمۃ ، عن ابن عباس رضی اللہ عنہما، ان رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلمدخل على اعرابی یعودہ، فقال: لا باس علیک طہور ان شاء اللہ، قال: قال الاعرابی: طہور، بل ہی حمى تفور على شیخ کبیر تزیرہ القبور، قال النبی صلى اللہ علیہ وسلم: فنعم اذا.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے خالد حذاء نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے بیان کیا اور ان سے ابن عباس (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک اعرابی کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور اس سے کہا کہ کوئی مضائقہ نہیں یہ (بیماری) تمہارے لیے پاکی کا باعث ہے، اس پر اس نے کہا کہ جناب یہ وہ بخار ہے جو ایک بڈھے پر جوش مار رہا ہے اور اسے قبر تک پہنچا کے رہے گا، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پھر یونہی ہوگا۔
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Ibn Abbas (RA) :
Allahs Apostle ﷺ entered upon a sick bedouin in whom he went to visit and said to him, "Dont worry, Tahur (i.e., your illness will be a means of cleansing of your sins), if Allah Will.” The bedouin said, "Tahur! No, but it is a fever that is burning in the body of an old man and it will make him visit his grave.” The Prophet ﷺ said, "Then it is so.”