Search

صحیح بخاری جلد دؤم : كتاب کتاب السہو ( سہو کا بیان) : حدیث:-1231

کتاب السہو
کتاب: نماز کےسہو کا بیان

Chapter No: 6

باب إِذَا لَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهْوَ جَالِسٌ

When a person forgets whether he has offered three or four Rak’a (then he should) perform two prostrations while sitting in his last Rak’a.

باب : اگر کسی کو یاد نہ رہے کہ تین رکعتیں پڑھیں یا چار تووہ (سلام سے پہلے) بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے ۔


[quote arrow=”yes” "]

1: حدیث اعراب کے ساتھ:[sta_anchor id=”top”]

2: حدیث عربی رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

3: حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:

4: حدیث کا اردو ترجمہ:

5: حدیث کی اردو تشریح:

English Translation :6 

[/quote]

حدیث اعراب کے ساتھ:  [sta_anchor id=”artash”]

حدیث نمبر:1231         

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتَوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏”‏ إِذَا نُودِيَ بِالصَّلاَةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ الأَذَانَ، فَإِذَا قُضِيَ الأَذَانُ أَقْبَلَ، فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ اذْكُرْ كَذَا وَكَذَا مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَمْ صَلَّى، فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهْوَ جَالِسٌ ‏”‏‏‏‏‏.‏

.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ:    [sta_anchor id=”arnotash”]

1231 ـ حدثنا معاذ بن فضالة، حدثنا هشام بن أبي عبد الله الدستوائي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏”‏ إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط حتى لا يسمع الأذان، فإذا قضي الأذان أقبل، فإذا ثوب بها أدبر فإذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه يقول اذكر كذا وكذا ما لم يكن يذكر حتى يظل الرجل إن يدري كم صلى، فإذا لم يدر أحدكم كم صلى ثلاثا أو أربعا فليسجد سجدتين وهو جالس ‏”‏‏.‏
حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]
1231 ـ حدثنا معاذ بن فضالۃ، حدثنا ہشام بن ابی عبد اللہ الدستوائی، عن یحیى بن ابی کثیر، عن ابی سلمۃ، عن ابی ہریرۃ ـ رضى اللہ عنہ ـ قال قال رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ‏”‏ اذا نودی بالصلاۃ ادبر الشیطان ولہ ضراط حتى لا یسمع الاذان، فاذا قضی الاذان اقبل، فاذا ثوب بہا ادبر فاذا قضی التثویب اقبل حتى یخطر بین المرء ونفسہ یقول اذکر کذا وکذا ما لم یکن یذکر حتى یظل الرجل ان یدری کم صلى، فاذا لم یدر احدکم کم صلى ثلاثا او اربعا فلیسجد سجدتین وہو جالس ‏”‏‏.‏
‏‏‏‏‏‏‏اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب نماز کی اذان ہوتی ہے تو شیطان ہوا خارج کرتا ہوا بھاگتا ہے تا کہ اذان نہ سنے ۔ پھر جب اذان ہو جاتی ہے تو آ جاتا ہے ۔ پھر جب اقامت ہوتی ہے تو پیٹھ موڑ کر بھاگ جاتا ہے ہے ۔ پھر اقامت ہونے کے بعد پھر آ جاتا ہے اور نمازی کا دل میں طرح طرح کے وسوسے ڈال دیتا ہے اور کہتا ہے فلانی بات یاد کر ، فلانی بات یاد کر جو اس کو یاد نہیں ہوتیں۔ یہاں تک کہ نمازی بھول جاتا ہے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھیں۔ جب تم میں کسی کو یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھیں یا چار تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے سہو کر لے۔


حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

تشریح : یعنی جس کو اس قدر بے انداز وسوسے پڑتے ہوں اس کے لیے صرف سہو کے دو سجدے کافی ہیں۔ حسن بصری اور سلف کا ایک گروہ اسی طرف گئے ہیں کہ اس حدیث سے کثیر الوساوس آدمی مراد ہے اورامام بخاری رحمہ اللہ کے باب سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے ( للعلامہ الغزنوی ) اور امام مالک رحمہ اللہ، شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد رحمہ اللہ اس حدیث کو مسلم وغیرہ کی حدیث پر حمل کرتے ہیں جو ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر شک دو یا تین میں ہے تو دو سمجھے اور اگر تین یاچار میں ہے تو تین سمجھے۔ بقیہ کو پڑھ کرسہو کے دو سجدے سلام سے پہلے دے دے۔ ( نصر الباری، ج:1ص:447

English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 
Narrated By Abu Huraira : Allah’s Apostle said, "When the call for prayer is made, Satan takes to his heels passing wind so that he may not hear the Adhan and when the call is finished he comes back, and when the Iqama is pronounced, Satan again takes to his heels, and when the Iqama is finished he comes back again and tries to interfere with the person and his thoughts and say, "Remember this and that (which he has not thought of before the prayer)”, till the praying person forgets how much he has prayed. If anyone of you does not remember whether he has offered three or four Rakat then he should perform two prostrations of Sahu while sitting.

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں