Search

صحیح بخاری جلد اول :كتاب الجمعة(جمعہ کے مسائل کے بیان میں) : حدیث:-889

كتاب الجمعة
کتاب: جمعہ کے بیان میں
The Book of Al-Jumuah (Friday)
8- بَابُ السِّوَاكِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ:
باب: جمعہ کے دن مسواک کرنا۔
(8) Chapter. To clean the teeth with Siwak on Friday.

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَحُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : ” كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ ” .

.حدیث عربی بغیراعراب کے ساتھ:        [sta_anchor id=”arnotash”]

889 ـ حدثنا محمد بن كثير، قال أخبرنا سفيان، عن منصور، وحصين، عن أبي وائل، عن حذيفة، قال كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا قام من الليل يشوص فاه‏.‏

حدیث اردو رسم الخط میں بغیراعراب کے ساتھ:   [sta_anchor id=”urnotash”]

889 ـ حدثنا محمد بن کثیر، قال اخبرنا سفیان، عن منصور، وحصین، عن ابی وائل، عن حذیفۃ، قال کان النبی صلى اللہ علیہ وسلم اذا قام من اللیل یشوص فاہ‏.‏

‏‏‏اردو ترجمہ:   [sta_anchor id=”urdtrjuma”]

´ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہ ہمیں سفیان ثوری نے منصور بن معمر اور حصین بن عبدالرحمٰن سے خبر دی، انہیں ابووائل نے، انہیں حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو منہ کو مسواک سے خوب صاف کرتے۔
حدیث کی اردو تشریح:   [sta_anchor id=”urdtashree”]

تشریح : ان جملہ احادیث سے حضرت امام رحمہ اللہ نے یہ نکالا کہ جمعہ کی نماز کے لیے بھی مسواک کرنا چاہیے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے لیے مسواک کی تاکید فرمائی تو جمعہ کی نماز کے لیے بھی اس کی تاکید ثابت ہوئی۔ اس لیے بھی کہ جمعہ میں زیادہ لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، اس لیے منہ کا صاف کرنا ضروری ہے تاکہ منہ کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
English Translation:[sta_anchor id=”engtrans”] 

Narrated Hudhaifa: When the Prophet (p.b.u.h) got up at night (for the night prayer), he used to clean his mouth .

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں