آپ سے ایک سوال ۔۔۔

قران رسول ﷺ  پر نازل ہوا ۔۔انہوں نے بتایا کہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔۔۔اس دور کے لوگوں نے تسلیم کر لیا ۔۔۔

ٹھیک ؟
یہاں تک کوئی اختلاف تو نہیں بھائی ؟؟

اب جب اس دور کے لوگوں نے رسول ﷺ  کی زبان پر اعتبار کرتے ہوئے مان  لیا کہ یہ اللہ کا کلام ہے جس میں زندگی بسر کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔۔۔اور ان لوگوں کے یقین کے پیچھے پیچھے چلتے ہم بھی یقین رکھتے ہیں کہ جو رسول پر نازل ہوا وہ اللہ کا کلام تھا ۔

اب کلام میں  بعض احکام مبہم تھے ۔۔۔جیسے ” نماز قائم کرو ” لیکن نماز کیسے پڑھنی ہے اور اس کا کیا طریقہ ہے یہ معلوم نہیں

۔۔۔اب رسول ﷺ نے نماز کا طریقہ بتایا ۔۔۔

کیا آپ تصور کر سکتے کہ نبی نے اپنے پاس سے طریقہ اختراع  یعنی بنایا ہو گا ؟

ظاہر ہے ہم سب کہیں گے اور سمجھتے ہیں کہ نماز کا طریقہ اللہ نے نبی کو سیکھآیا ہو گا ۔۔۔۔

مگر کیسے ؟

ظاہر ہے وحی کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ۔۔تو اس کا مطلب ہے کہ قران کے علاوہ بھی وحی آتی تھی ؟

اگر انکار کرتے ہیں تو نماز کے طریقے کا من جانب اللہ ہونے پر سوال کھڑا ہو جائے گا ۔۔۔اور اگر آپ اقرار کرتے ہیں تو لامحالہ ماننا پڑے گا کہ قرآن کے علاوہ بھی وحی آتی تھی ۔

بس میرے دوست یہ وہی وحی ہے جس کو حدیث کہا جاتا ہے ۔۔۔نماز کو مانیں گے تو ماننا پڑے گا کہ قرآن کے علاوہ بھی وحی کا وجود تھا ۔۔۔اور اگر قرآن کے علاوہ وحی کا انکار کرتے ہیں تو ۔۔۔نماز کے احکام ،زکوۃ ،حج ،بہت سارے حلال حرام ، بہت سارے رشتے ناطے ،غرض بے شمار معاملات کا انکار کرنا پڑے گا کہ وہ دین کا حصہ ہے ۔

اب آگے چلتے ہیں ۔۔۔۔

آپ نے رسول ﷺ کے اس دعوے کو ڈیڑھ ہزار برس بعد  مان لیا ان پر جو کتاب نازل ہوئی ہے وہ اللہ کا کلام ہے ۔۔۔انہوں نے اس کلام میں موجود احکام کی شرح کی ۔۔۔۔آپ نے اس شرح کو بھی تسلیم کرلیا ۔۔۔۔

اب بالفرض ۔۔۔۔

وہی رسول ﷺ ۔۔۔خبر دیتے ہیں کہ قرآن کا فلاں حکم منسوخ ہو چکا ہے ۔۔۔۔تو آپ کیا کریں گے ؟

کیا آپ یہ کہیں گے کہ اللہ کا کلام ہے جس کو بشر منسوخ نہیں کر سکتا ؟

انکار کرنے سے پہلے ایک بات یاد رکھیے گا ۔۔۔آپ کا اللہ سے ڈائریکٹ کوئی رابطہ نہیں ۔۔۔۔درمیان میں دو واسطے ہیں ایک جبرئیل کا اور ایک نبی کا ۔۔۔اور ان میں سے بھی جبرائیل آپ کے لیے نہیں ، اس کا تعلق صرف رسول سے ہے ۔۔۔یعنی آپ کے پاس تصدیق کا واحد سورس رسول کی ذات ہے ۔۔ان کے کہنے پر آپ نے مان لیا کہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔۔۔۔اب جب وہ کہتے ہیں کہ یہ فلاں حکم بدل گیا تو آپ کیا کہیں گے

"حدیث قرآن کو منسوخ نہیں کر سکتی "

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں