صحیح بخاری – حدیث نمبر 252
باب: اس بارے میں کہ ایک صاع یا اسی طرح کسی چیز کے وزن بھر پانی سے غسل کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 252
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ وَأَبُوهُ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ، فَسَأَلُوهُ عَنِ الْغُسْلِ، فَقَالَ: يَكْفِيكَ صَاعٌ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يَكْفِينِي، فَقَالَ جَابِرٌ: كَانَ يَكْفِي مَنْ هُوَ أَوْفَى مِنْكَ شَعَرًا وَخَيْرٌ مِنْكَ، ثُمَّ أَمَّنَا فِي ثَوْبٍ.
حدیث کی عربی عبارت (بغیر اعراب)
حدیث نمبر: 252
حدثنا عبد الله بن محمد ، قال: حدثنا يحيى بن آدم ، قال: حدثنا زهير ، عن أبي إسحاق ، قال: حدثنا أبو جعفر ، أنه كان عند جابر بن عبد الله هو وأبوه وعنده قوم، فسألوه عن الغسل، فقال: يكفيك صاع ؟ فقال رجل: ما يكفيني، فقال جابر: كان يكفي من هو أوفى منك شعرا وخير منك، ثم أمنا في ثوب.
حدیث کی عربی عبارت (مکمل اردو حروف تہجی میں)
حدیث نمبر: 252
حدثنا عبد اللہ بن محمد ، قال: حدثنا یحیى بن آدم ، قال: حدثنا زہیر ، عن ابی اسحاق ، قال: حدثنا ابو جعفر ، انہ کان عند جابر بن عبد اللہ ہو وابوہ وعندہ قوم، فسالوہ عن الغسل، فقال: یکفیک صاع ؟ فقال رجل: ما یکفینی، فقال جابر: کان یکفی من ہو اوفى منک شعرا وخیر منک، ثم امنا فی ثوب.
حدیث کا اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا ہم سے زہیر نے ابواسحاق کے واسطے سے، انہوں نے کہا ہم سے ابوجعفر (محمد باقر) نے بیان کیا کہ وہ اور ان کے والد (جناب زین العابدین) جابر بن عبداللہ (رض) کے پاس تھے اور کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے آپ سے غسل کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ ایک صاع کافی ہے۔ اس پر ایک شخص بولا یہ مجھے تو کافی نہ ہوگا۔ جابر (رض) نے فرمایا کہ یہ ان کے لیے کافی ہوتا تھا جن کے بال تم سے زیادہ تھے اور جو تم سے بہتر تھے (یعنی رسول اللہ ﷺ ) پھر جابر (رض) نے صرف ایک کپڑا پہن کر ہمیں نماز پڑھائی۔ (نوٹ : صاع کے اندر 2.488 کلو گرام ہوتا ہے۔ )
حدیث کا انگریزی ترجمہ (English Translation)
Narrated Abu Jafar (RA): While I and my father were with Jabir bin Abdullah, some People asked him about taking a bath He replied, "A Sa of water is sufficient for you.” A man said, "A Sa is not sufficient for me.” Jabir said, "A Sa was sufficient for one who had more hair than you and was better than you (meaning the Prophet).” And then Jabir (put on) his garment and led the prayer.