Search

ایک جھوٹی روایت اور پیغمبر اسلام پر اعتراض کی جسارت

روایت پر تذکرہ

مسند احمد کی ایک روایت کو پیش کر کے سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ملحدین اور منکرین حدیث یہ ذکر کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے لیے اپنے والد کو شراب پلائی اور رشتے کے لیے ہاں کرا لی….

اس کی سند علی بن زید بن جدعان رافضی, منکر الحدیث کی وجہ سے سخت ضعیف ہے…

مسند احمد کی سند میں اگرچہ علی بن زید بن جدعان کا نام نہیں.

لیکن حماد بن سلمہ نے اس بیان میں شک کا اظہار کیا ہے.

 یہی روایت دلائل النبوہ بیہقی 73/2 اور طبرانی کبیر 12838 میں جب حماد بن سلمہ کے یقین کے ساتھ ذکر ہوئی تو سند کے اندر صریحا علی بن زید بن جدعان کا تذکرہ موجود ہے…

اگر بالفرض یہ روایت ثابت مان بھی لی جائے تو اس سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا, کیونکہ یہ نبوت سے پہلے کا واقعہ ہے, جب نہ شراب حرام تھی, نہ نکاح کے لیے ولی کی اجازت فرض تھی….

لہذا ملحدین ومنکرین حدیث کو ایسی روایات پیش کرنے سے شرم کرنی چاہیے.

حافظ ابو یحیی نورپوری

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں