Search

الجُمُعَۃُ حَجُّ المَسَاکِینِ.جمعہ مسکینوں کا حج ہے روایت کی تحقیق

جمعہ مسکینوں کا حج ہے

________________

"الجُمُعَۃُ حَجُّ المَسَاکِینِ.”

"الجُمُعَةُ حَجُّ المَسَاکِینِ.”

جمعہ مسکینوں کا حج ہے۔

(جمع الجوامع للسیوطی: ج۴ص ۸۴ حدیث ۱۱۱۰۹ ، ۱۱۱۰۸)

موضوع (من گھڑت): یہ من گھڑت روایت ہے۔

٭امام سبکی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق اس کی کوئی اصل نہیں۔ (أحادیث الاحیاء التی لا أصل لہا : ص ۵۰)

٭شیخ حوت فرماتے ہیں کہ : اس کی سند میں مقاتل راوی ضعیف ہے۔ (أسنی المطالب : ص ۱۲۱)

٭امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ (الفوائد المجموعۃ : ص ۴۳۷)

٭امام صغانی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔(موضوعات: ص ۵۰)

٭حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ (تخریج الاحیاء : ۲۶۱/۸)

٭ محدث البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ (سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة: ۱۹۱)

اس پوسٹ کو آگے نشر کریں